کیجوئل سیکس کی جال میں پھنس گئے ہیں تو جانئے جذبات کو قابو میں کیسے رکھیں
کیجوئل سیکس میں کچھ بھی خرابی نہیں ہے ۔ اگر آپ کو اس سے اطمینان ملتا ہے تو آپ کی عمر کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ، جس کی وجہ سے آپ اس کو بند کردیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 05, 2021 12:31 PM IST

کیجوئل سیکس کی جال میں پھنس گئے ہیں تو جانئے جذبات کو قابو میں کیسے رکھیں
میں ایک ایسی عمر میں آ پہنچا ہوں جب مجھے ایک پارٹنر کی تلاش ہے نہ کہ کبھی کبھار کے سیکس کی ۔ بدقسمتی سے میں کبھی کبھار ہونے والے سیکس میں پھنستا جارہا ہوں ۔ میں اپنے جذبات کو کیسے قابو میں کروں ؟
میں شروع میں ہی یہ واضح کردینا چاہتی ہوں کہ کیجوئل سیکس میں کچھ بھی خرابی نہیں ہے ۔ اگر آپ کو اس سے اطمینان ملتا ہے تو آپ کی عمر کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ، جس کی وجہ سے آپ اس کو بند کردیں یا اس کو لے کر کسی طرح کا احساس جرم رکھیں ۔ تاہم اگر آپ کو یہ یقینی طور پر لگتا ہے کہ آپ کبھی کبھار سیکس کی جال میں پھنس گئے ہیں ، آپ ایک جذباتی رشتے میں بندھنا چاہتے ہیں اور یہ آپ کو زیادہ خوشی دے گا تو اس سے نکلنا کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔
کئی مرتبہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ جذباتی بنیاد پر بنا رشتہ زیادہ آپ کے مفاد میں ہے ، کچھ اندیشوں اور ڈر کی وجہ سے ہم کیجوئل سیکس کو اپنا لیتے ہیں ۔ کمٹمنٹ کا ڈر ، ناکامی کا اندیشہ یا کوئی پرانا زخم ، اس میں سے کچھ بھی اس کی وجہ ہوسکتا ہے ۔ اس سمت میں پہلا قدم یہ ہوسکتا ہے کہ آپ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ کیا اس کی وجہ سے پیار اور ریلیشن شپ کے بارے میں آپ کے نظریہ پر اثر پڑا رہا ہے ۔ تھوڑی خود احتسابی کیجئے ، ہوسکتا ہے کہ یہ واضح طور پر نظر نہ آئے ، مگر یہ اندر کہیں نہ کہیں بیٹھا ہوسکتا ہے ۔ آپ کسی تربیت یافتہ مینٹل ہیلتھ ایکسپرٹ کی مدد لیتے ہیں تو اس بات کو ٹھیک سے سمجھنے میں آپ کو زیادہ آسانی ہوگی ۔ کوئی ماہر نفسیات یا کاونسلر آپ کو اس بات کو سمجھنے میں مدد کرسکتا ہے ۔ اگر واقعی میں آپ کے ساتھ کوئی پریشانی ہے تو اس صورت سے باہر نکلنے میں وہ آپ کی مدد کرسکتے ہیں ۔
پھر آپ اپنے قریبی دوستوں سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کو قابو میں رکھیں ۔ جب آپ نشے میں ہوتے ہیں اور اس دوران کیجوئل سیکس کیلئے اپنے پارٹنر سے ملتے ہیں تو اس صورت میں آپ اپنے دوستوں کو اپنے ساتھ رہنے کیلئے کہہ سکتے ہیں اور اگر وہ دستیاب نہیں ہیں تو وہ آپ کو کال کریں اور آپ کے اوپر نظر رکھیں ۔ کسی عادت کو چھڑانے کیلئے ہم جتنے بھی ضوابط بناتے ہیں وہ سبھی اس پر بھی لاگو ہوتے ہیں ۔ کسی بھی عادت کے طریقے کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے ، تبھی آپ اس سے باہر نکل سکتے ہیں ۔ اس بات پر غور کیجئے کہ کس موقع پر آپ بامقصد تعلقات بنانے کی کوشش نہ کرکے کیجوئل سیکس کی جانب بڑھتے ہیں ۔ چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں اور ہدف کو پہلے حاصل کریں ۔
جہاں تک پیار پانے کی بات ہے تو کسی کا پیچھا مت کیجئے ۔ پیار کو آپ کی تلاش کرنے دیجئے ۔ ہاں ، آپ کو لوگوں سے کھل کر ملنا چاہئے اور ان سے بات چیت کرنی چاہئے ۔ لیکن کسی سے وابستگی ہونے اور اس سے جذباتی / جسمانی طور پر وابستہ ہونے میں فرق ہے ۔ جذباتی اور جسمانی طور پر کسی سے جڑنے کیلئے مطلوبہ وقت دیجئے اور جب آپ کی ملاقات کسی ایسے شخص سے ہوتی ہے جو آپ میں ایک شخص کے طور پر دلچسپی لیتی ہے اور آپ کی صلاحیتوں میں جس کو یقین ہوتا ہے تو اس سے گہرے تعلقات بنانے کی کوشش کیجئے ۔