ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حیدرآبادکی مکہ مسجد میں نماز تراویح اورافطارکی اجازت،احتیاطی تدابیرکےخاص اہتمام پرزور

حیدرآباد کے مساجد مکہ (چار مینار) اور شاہی مسجد (باغ عامہ، نامپلی) میں نماز تراویح اور افطار کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جو کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی نگرانی میں آتی ہیں۔دریں اثناء مکہ مسجد میں وضو خانہ کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ مسجد کے احاطے میں چھت کی شیلڈ شیڈ کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے، جبکہ بیت الخلا کے کام تکمیل کے قریب ہے۔

  • Share this:
حیدرآبادکی مکہ مسجد میں نماز تراویح اورافطارکی اجازت،احتیاطی تدابیرکےخاص اہتمام پرزور
Ramzan 2021:حیدرآباد کی مکہ مسجد میں نماز تراویح اور افطار کی اجازت

تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود (Telangana State Minority Welfare department) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے مساجد میں نماز تراویح اور افطاری کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔محکمہ اقلیتی بہبود کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے ان سرگرمیوں پر کسی بھی قسم کی پابندی جاری نہیں کی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ بے احتیاطی کریں۔ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ تاکہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے محفوظ رہا جاسکے۔


شہر کی دو مشہور مساجد مکہ مسجد (چار مینار) اور شاہی مسجد (باغ عامہ، نامپلی) میں نماز تراویح اور افطار کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جو کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی نگرانی میں آتی ہیں۔دریں اثناء مکہ مسجد میں وضو خانہ کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ مسجد کے احاطے میں چھت کی شیلڈ شیڈ کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے، جبکہ بیت الخلا کے کام تکمیل کے قریب ہے۔



یہ بات قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد کی مکہ مسجد میں مردوں کے لئے 35 اور خواتین کے لئے 24 بیت الخلا مختص ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے لئے ایک الگ وضو خانہ کا بھی الگ سے اہتمام ہے۔مکہ مکرمہ کے سپرنٹنڈنٹ عبد القدیر کے مطابق انہوں نے ریاستی حکومت سے مکہ مسجد کو 1000 کلو کھجور اور 100 درجن کیلے فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ شاہی مسجد نے 500 کلو کھجور کی درخواست کی ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 12, 2021 07:46 PM IST