ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

آئی جی پی کشمیر نےکہا- لاپتہ پی ایچ ڈی اسکالر حزب المجاہدین میں ہوگیا ہے شامل

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ جوان سال پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار نے حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 24, 2020 01:44 AM IST
  • Share this:
آئی جی پی کشمیر  نےکہا- لاپتہ پی ایچ ڈی اسکالر حزب المجاہدین میں ہوگیا ہے شامل
آئی جی پی کشمیر نےکہا- لاپتہ پی ایچ ڈی اسکالر حزب المجاہدین میں ہوگیا ہے شامل

سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ جوان سال پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار نے حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے منگل کے روز سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں واقع سی آر پی ایف کے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ ایک مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی میت پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے بعد نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا: 'لاپتہ ہونے والا نوجوان حزب المجاہدین میں شامل ہوگیا ہے'۔

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے وجے کمار کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر ہلال کا کنبہ اسے واپس لاتا ہے تو ہم اس کو گرفتار نہیں کریں گے۔ ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلال حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر اور تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے فرزند جنید صحرائی، جنہں گذشتہ ماہ سری نگر کے نواح کدل علاقے میں ہونے والے ایک جنگجو مخالف آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا، کا قریبی دوست تھا۔




کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ جوان سال پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار نے حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ جوان سال پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار نے حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

بتادیں کہ بمنہ سے تعلق رکھنے والا کشمیر یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار ولد مرحوم غلام محی الدین ڈار وسطی ضلع گاندربل کے نارہ ناگ علاقے میں 13 جون کو ٹریکنگ کے دوران غائب ہوا۔ اتوار کے روز سری نگر میں ہونے والی تصادم آرائی میں ہلاک ہونے والے تین جنگجوؤں میں پہلے اس کا نام بھی آیا تھا جس کی بعد میں تردید کی گئی۔ ہلال کے اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں نے پیر کے روز سری نگر کی پریس کالونی میں ان کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا تھا اور لفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو اور آئی جی پولیس سے اس سلسلے میں کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔

First published: Jun 24, 2020 12:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading