آگرہ کے شاہی قبرستان میں بنے ناجائز مکانوں پر چلے گا بلڈوزر، وقف انسپکٹر نے چسپاں کیا نوٹس
آگرہ کے شاہی قبرستان میں بنے ناجائز مکانوں پر چلے گا بلڈوزر، وقف انسپکٹر نے چسپاں کیا نوٹس
سماجی کارکن نریش پارس نے ضلع عہدیدار نونیت چہل سے شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ قبرستان میں 50 سے زیادہ غیر قانونی لوگ رہتے ہیں۔ ان کی تصدیق ہونی چاہیے۔
آگرہ کے پنچ کوئیاں واقع شاہی قبرستان میں بنے ناجائز مکانوں پر بلڈوزر چلے گا۔ منگل کو انتظامیہ کے حکم پر وقف انسپکٹر نے ناجائز مکانوں اور قبرستان گیٹ پر نوٹس چسپاں کردیا ہے۔ قبضہ داروں کو تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔ انہیں ملکیت کا ریکارڈ دکھانا ہوگا بصورت دیگر انہیں بے دخل کردیا جائے گا۔
شاہی قبرستان پنچ کوئیاں میں پکے مکانات بنا کر ناجائز طور پر لوگ بس گئے ہیں۔ وقف انسپکٹر شیام دھر گپتا نے بتایا کہ انہوں نے قبرستان کا معائنہ کیا ہے۔ غیر قانونی مکانوں میں کوئی ذمہ دار نہیں ملا۔ قبرستان وقف جائیداد ہے۔ نوٹس دیکھ کر پوچھا گیا ہے کہ کس حق سے پکے مکان بنائے گئے۔ دستاویز نہیں دکھانے پر چلے گا بلڈوزر
بے نامی و ملکیتی دستاویز تین دن میں پیش نہیں کرنے پر بلڈوزر سے غیر قانونی مکانوں کو منہدم کردیا جائے گا۔ وقف ایکٹ کی دفعہ 1995 کے تحت غیر قانونی قبضہ داروں کو مقام سے بے دخل کیا جائے گا۔ امن و امان خراب کرنے پر قبضہ داروں کے خلاف کارروائی اور ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
ڈی ایم سے کی تھی شکایت سماجی کارکن نریش پارس نے ضلع عہدیدار نونیت چہل سے شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ قبرستان میں 50 سے زیادہ غیر قانونی لوگ رہتے ہیں۔ ان کی تصدیق ہونی چاہیے۔ جس کے بعد ڈی ایم نے ایڈیشنل میونسپل مجسٹریٹ پنچم سے جانچ کرائی۔ جس کے بعد محکمہ اقلیتی بہبود نے غیر قانونی قابضین کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔