ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

محبوبہ مفتی کی رہائی کے لئے بیٹی التجا نے کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائی کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی ماں کی رہائی کے لیے عدالت عظمیٰ میں پروانہ حاضری ملزم کی درخواست دائر کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 24, 2020 01:46 AM IST
  • Share this:
محبوبہ مفتی کی رہائی کے لئے بیٹی التجا نے کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ
محبوبہ مفتی کی رہائی کے لئے بیٹی التجا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

نئی دہلی: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائی کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی ماں کی رہائی کے لیے عدالت عظمیٰ میں پروانہ حاضری ملزم کی درخواست دائر کی ہے۔ التجا مفتی کاالزام ہے کہ ان کی ماں محبوبہ مفتی کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے)کے تحت غیرقانونی طریقہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں فروری میں اس قانون کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور وہ ابھی تک حراست میں ہیں۔


واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کردیا گیا تھا، اس کے بعد سے ہی جموں وکشمیر کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور کارکنان کو حراست میں لے کر نظر بند کردیا گیا تھا۔ اسی ضمن میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈروں کے نام سرفہرست ہیں۔ حالانکہ ایک ایک کرکے کئی لیڈروں کی رہائی ہوگئی، لیکن ابھی تک محبوبہ مفتی نظر بند ہیں۔ اپنی والدہ محبوبہ مفتی کی رہائی کے لئے التجا مفتی مسلسل آواز اٹھا رہی ہیں اور اب انہوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 23, 2020 11:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading