زیورات سازکمپنی آئی مونیٹري ایڈوائزری(آئی ایم اے) میں کروڑوں روپیوں کے گھوٹالے کے ملزم اورآٹھ جون سے فرار کمپنی کے سربراہ محمد منصور خان نے کہا ہے کہ کچھ ٹاپ سیاستدانوں اور بااثر لوگوں سے خود اور اپنے اہل خانہ کی جان کو خطرے کےخدشہ کے چلتے انہیں ہندوستان چھوڑنے پرمجبورہونا پڑا۔
پولس کمشنرآلوک کمار کو دبئی سے مبینہ طور پر بھیجے گئے ریکارڈ ویڈیو میں منصورخان نے اپنا فون نمبر بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مناسب تحفظ دیا جائے تو وہ ہندوستان واپس لوٹنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے نام بتائیں گے جو آئی ایم اے کو بند کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ فائدہ لینا چاہتے ہیں اور انہیں ہندوستان آنے سے روک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "اگر میں ابھی ناموں کا انکشاف کرتا ہوں، تو میرے خاندان کے ارکان کی زندگی پر خطرہ ہوگا"۔ تاہم، انہوں نے کانگریس لیڈر کے رحمان خان اور مكتيار الرحمان اور جنتا دل (ایس) کے کونسلرشرون اور پریسٹج گروپ کے سربراہ عرفان کے ناموں کا انکشاف بھی کیا۔
اس دوران گھوٹالے کی جانچ کے لئے قائم ایس آئی ٹی افسراورپولس ڈپٹی کمشنر نے منصور خان کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "وہ ملزم ہے اور وہ کسی پربھی کوئی الزام لگاسکتاہے۔ بادی النظر میں اس کے دعوے یا الزامات پر یقین نہیں کیاجاسکتا"۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔