اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آئی ایم اے گھوٹالہ معاملہ :اہم ملزم منصور خان سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ جاری

    ای ڈی نے آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے کے اہم ملزم منصورخان ۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔

    ای ڈی نے آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے کے اہم ملزم منصورخان ۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔

    آئی ایم اےچٹ فنڈ معاملےمیں آج ملزم منصورخان کی عدالتی تحویل ختم ہورہی ہے۔خصوصی عدالت میں آج سماعت ہوسکتی ہے۔آپ کوبتادیں کہ حلال سرمایہ کاری کے نام پر مشہور بنگلورو کی کمپنی آئی ایم اےپر30 ہزار سےزیادہ شکایتیں درج ہیں۔

    • Share this:
      آئی ایم اےچٹ فنڈ معاملےمیں آج ملزم منصورخان سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ جاری ہے۔ ایس آئی ٹی ذرائع کے مطابق منصورخان نے آئی ایم اے گھوٹالہ معاملہ میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ منصورخان کی تحویل کو لیکر آج خصوصی عدالت سماعت کرسکتی ہے۔ ہم آپ کوبتادیں کہ حلال سرمایہ کاری کے نام پر مشہور بنگلورو کی کمپنی آئی ایم اےپر30 ہزار سےزیادہ شکایتیں درج ہیں۔ منصورخان نےسرکاری افسروں اور سیاسی لیڈران پررشوت کاالزام گایاہے۔ اس میں کانگریس رکن اسمبلی روشن بیگ بھی شامل ہیں۔

      ای ڈی نے آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے کے اہم ملزم منصورخان کو دہلی سے گرفتارکیاتھا۔اس سے پہلے منصور خان کو ای ڈی کی تحویل میں دیا گیاتھا۔ بعد میں کورٹ نے 16 اگست تک منصور خان کو ایس آئی ٹی کی تحویل میں دے دیاہے۔ واضح رہے کہ اس معاملہ میں ایس آئی ٹی نے عمرشریف کوبنگلورو سے گرفتار کیاتھا۔عمرشریف،منصور اورآئی ایم اے کے لئے تشہیر کا کام کرتا تھا۔آئی ایم اے کمپنی کی دھوکہ دہی کے معاملے ایس آئی ٹی نے کئی اہم افراد کو گرفتار کیاہے۔ اس سے پہلے بنگلورو کے معروف عالم دین مولانا حنیف افسرعزیزی کو بھی پولیس نے گرفتار کیاہے۔اس کے علاوہ پولیس نے ریاست کرناٹک کے سابق وزیرآرروشن بیگ کو حراست میں لیکرپوچھ تاچھ بھی کی تھی۔

      یاد رہے کہ کئی کروڑوں روپئے کے آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ کی جانچ کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی جانچ ٹیم نے گذشتہ ماہ شہر کے دو مقامات بشمول آئی ایم اے گولڈ یشونت پور اور آئی ایم اے گولڈ تلک نگر میں چھاپوں کےدوران 83.26لاکھ روپئے مالیت کے طلائی اور نقروی زیورات ضبط کرلئے تھے۔
      First published: