اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مساجد کمیٹی کے ائمہ اور موذنین کی 5 ماہ سے رکی ہوئی تنخواہ ہوئی جاری

    دارالقضا،دارالافتا اور مساجد کمیٹی کے ائمہ وموذنین کی اپریل ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کے تعلق سے نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے سبھی کے اکاؤنٹ میں تنخواہیں جاری کردی ہیں۔ پانچ ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کے جاری ہونے سے جہاں ائمہ وموذنین میں خوشی ہے۔ وہیں انہوں نے نیوز 18 اردو کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بھوپال: خبریں جب عوامی سروکار سے جڑی ہوتی ہیں تو ان کا اثر ضرور ہوتا ہے۔ دارالقضا،دارالافتا اور مساجد کمیٹی کے ائمہ وموذنین کی اپریل ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کے تعلق سے نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے سبھی کے اکاؤنٹ میں تنخواہیں جاری کردی ہیں۔ پانچ ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کے جاری ہونے سے جہاں ائمہ وموذنین میں خوشی ہے۔ وہیں انہوں نے نیوز 18 اردو کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔
    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں مساجد کمیٹی کا قیام ریاست بھوپال اور انڈین یونین کے بیچ ہوئے معاہدے کی رو سے عمل میں آیا تھا۔ مساجد کمیٹی کے ائمہ وموذنین کی تنخواہوں کے لئے محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود کے ذریعہ گرانٹ جاری کی جاتی ہے، جس کو مساجد کمیٹی کے ذریعہ نذرانہ کی شکل میں ہر ماہ جاری کیا جاتا ہے، لیکن حکومت کے ذریعہ ریاست میں ونڈرسسٹم کا نفاذ کئے جانے اور مساجد کمیٹی کے ائمہ وموذنین کے دستاویز کی اسکروٹنی کے سبب تنخواہ جاری کرنے میں کئی ماہ کی تاخیر ہوگئی۔ نیوز ایٹین اردو کے ذریعہ جب اس معاملے کو لے کر مہم چلائی گئی تو محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود کے ذریعہ فوری طور پر کام کو کرتے ہوئے تنخواہ جاری کی گئی۔
    بھوپال مساجد کمیٹی کے مہتمم یاسر عرفات کہتے ہیں کہ الحمد اللہ مساجد کمیٹی کے ائمہ وموذنین، دارالقضا اور دارالافتا کے ذمہ داران کی بھی تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔ سبھی کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹ میں ڈال دی گئی ہیں اور اس کے لئے جن لوگوں نے بھی تعاون کیا ہے، ان کا شکریہ تو ہے، لیکن نیوز 18 اردو نے اپنا جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: