بھوپال: عید کی آمد آمد کے موقع پر جہاں ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مصروف ہے وہیں مساجد کمیٹی سے وابستہ ائمہ و موذنین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ مساجد کمیٹی کے زیر انتظام مساجد کے ائمہ وموذنین پچھلے ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں بلکہ انہیں مارچ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ بڑھتی مہنگائی اور تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہونے سے جہاں ائمہ وموذنین کی عید کی خوشیوں کا رنگ پھیکا ہوگیا ہے۔
وہیں مساجد کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ائمہ وموذنین کی تنخواہوں کو لے کر محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کو گزشتہ ماہ ہی پرپوزل بھیجا جا چکا ہے، لیکن محکمہ کی جانب سے ابھی تک گرانٹ جاری نہیں کی گئی، جس کے سبب ائمہ وموذنین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

مساجد کمیٹی کے زیر انتظام مساجد کے ائمہ وموذنین پچھلے ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں بلکہ انہیں مارچ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
مساجد کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات کہتے ہیں کہ دیکھئے ائمہ وموذنین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو لے کر حکومت کو پروپوزل بناکر بھیجا ہے۔ ائمہ وموذنین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو لے کر اب تک تجویز بھیجی جا چکی ہے۔ حکومت کی سطح پر اس کی ادائیگی کو لے کر کارروائی جاری ہے۔ ان سے ہم نے یہ بھی گزارش کی ہے کہ عید کا موقع ہے۔ رمضان کا مہینہ ہے، جلد سے جلد گرانٹ کو جاری کردیا جائے تاکہ عید سے پہلے ائمہ وموذنین کو نذرانہ جاری کیا جا سکے۔ جب سکریٹری مساجد کمیٹی سے پوچھا گیا کہ ائمہ و موذنین کی تنخواہ کب سے جاری نہیں ہوئی ہے تب انہوں نے بتایا کہ مارچ سے ائمہ وموذنین کی تنخواہیں جاری ہوئی نہیں ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود رام کھلاون پٹیل کہتے ہیں کہ ائمہ و موذنین کو ابھی تنخواہیں جاری نہیں ہوئیں۔ اس سلسلہ میں انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
وہیں موذن چودھری فہیم کا کہنا ہے کہ ائمہ وموذنین کی تنخواہوں کو لے کرکوئی سسٹم بن ہی نہیں پا رہا ہے۔ حکومت نے ایک بجٹ مساجد کمیٹی کے لئے الاٹ کردیا ہے اب محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کی ذمہ داری ہے کہ اسے مساجد کمیٹی کو ٹرانسفر کردے، مگر ایسا نہیں ہونے کے سبب ائمہ وموذنین ہمیشہ پریشان ہوتے ہیں۔ عید کے موقع پر اخراجات کتنے ہوتے ہیں یہ سب کو معلوم ہے، اس کے باوجود ائمہ وموذنین کو نتخواہوں سے محروم رکھنا اچھی بات نہیں ہے۔
وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود رام کھلاون پٹیل کہتے ہیں کہ ائمہ و موذنین کو ابھی تنخواہیں جاری نہیں ہوئیں۔ اس سلسلہ میں انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ آپ کے ذریعہ معلوم ہوا ہے۔ محکمہ سے معلوم کرکے جلد از جلد ائمہ وموذنین کو تنحواہیں جاری کرنے کا کام کیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔