نئی دہلی : محکمہ موسمیات نے اتوار کو آسام اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اگلے دو دنوں میں گرج کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی وارننگ جاری کی ہے۔ علاقائی موسمیاتی مرکز کی طرف سے جاری کی گئی پیشین گوئی کے مطابق مشرقی آسام اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اوسط سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر اور 2.1 کلومیٹر کے درمیان طوفانی نظام بنا ہوا ہے۔ موسمیات کے مرکز نے دو دنوں کیلئے 'ییلو' زمرہ کی وارننگ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے الگ الگ مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور گرج کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے ۔
موسمیات کے مرکز نے بتایا کہ اروناچل پردیش میں الگ الگ مقامات پر گرج کے چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے، جبکہ میگھالیہ کے الگ الگ مقامات پر اسی مدت کے دوران تیز بارش ہوسکتی ہے۔ آر ایم سی نے سبھی ساتوں شمال مشرقی ریاستوں میں الگ الگ مقامات پر بجلی گرنے کی بھی وارننگ دی ہے۔ دریں اثنا تنسوکیا کے ڈپٹی کمشنر سوپنل پال نے کہا کہ ہفتہ کی رات ژالہ باری کی وجہ سے ضلع میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں متاثرہ خاندانوں کو چار چار لاکھ روپے کے ایکس گریشیا چیک دینے کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکانات اور دیگر املاک کے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
پال نے کہا کہ روپئی - تنسوکیا گرڈ لائن کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جہاں نو ٹاورز کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ اسے بحال کرنے کے لئے اسکلز کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ ایک مرکزی گرڈ لائن ہے۔ گوہاٹی سے دو ٹیمیں آرہی ہیں۔ یہ بتانا مشکل ہے کہ گرڈ لائن کو کب ٹھیک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تنسوکیا شہر میں 60-70 فیصد بجلی کے کھمبے اور تاریں بھی خراب ہو گئی ہیں اور شہر میں بجلی بحال کرنے کا کام آج رات تک جاری ہے۔ پال نے کہا کہ ہم نے دو ہیلپ لائن فون نمبر شروع کئے ہیں۔ ٹریفک کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی ہے اور میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔