Weather Alert: شمالی ہندوستان میں لو کا قہر، دہلی میں 46 ڈگری سیلسیس کے پار درجہ حرارت، ان ریاستوں میں بارش کی امید
Weather Alert: شمالی ہندوستان میں لو کا قہر، دہلی میں 46 ڈگری سیلسیس کے پار درجہ حرارت، ان ریاستوں میں بارش کی امید
Weather Alert: پورے شمالی ہندوستان میں لو کا قہر چل رہا ہے۔ جنوبی ہریانہ، دہلی، جنوبی اتر پردیش، شمالی مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال سمیت شمالی ہند کی ریاستوں میں پیر کو 'لو' کا قہر دیکھنے کو ملا ۔
نئی دہلی : پورے شمالی ہندوستان میں لو کا قہر چل رہا ہے۔ جنوبی ہریانہ، دہلی، جنوبی اتر پردیش، شمالی مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال سمیت شمالی ہند کی ریاستوں میں پیر کو 'لو' کا قہر دیکھنے کو ملا ۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ 'ویسٹرن ڈسٹربنس' کی وجہ سے کچھ ریاستوں کو راحت ملنے کی امید ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے دو دنوں میں پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق قومی راجدھانی خطہ نجف گڑھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ نجف گڑھ میں پارہ 46.2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جس سے یہ راجدھانی کا گرم ترین مقام بن گیا۔ وہیں نریلا (45.3 ڈگری سیلسیس)، پیتم پورہ (45.8 ڈگری سیلسیس) اور پوسا (45.8 ڈگری سیلسیس) میں لو کی صورتحال رہی ۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ مغربی ہمالیہ کے علاقے میں سرگرم مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے بدھ سے شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس کے نتیجے میں جمعرات تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس تک نیچے گر جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 24-25 مئی کو اتراکھنڈ اور بدھ کو پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش کے آس پاس کے علاقوں میں آنے والے دنوں میں بارش متوقع ہے۔
منگل کو پنجاب، ہماچل اور ہریانہ میں بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ راجستھان میں اگلے تین دنوں تک دھول بھری آندھی / گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران ریاست کے شمالی حصوں میں کل کے بعد ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔