ملک کے کچھ حصوں میں بے موسم بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ وہیں، ہفتہ کو ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں میں بے موسم بارش اور ژالہ باری کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے پنجاب ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کے کسانوں کو گیہوں اور دیگر ربیع فصلوں کی کٹائی ٹالنے کی صلاح دی ہے۔
پکی ہوئی فصلوں کو لے کر اائی ایم ڈی نے کسانوں کو کچھ ریاستوں میں سرسوں اور چنا جیسی فصلوں کی جلد سے جلد کٹائی کرنے اور انہیں محفوظ مقامات پر ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے۔ ساتھ ہی کسانوں کی فصل نہ گرے اس سے بچنے کے لیے گیہوں کی فصل کی سینچائی نہیں کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں ہلکی/درمیانی بارش اور گرج کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اتراکھنڈ، راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، مہاراشٹر، گجرات، آندھراپردیش میں رائلسیما اور شمالی داخلی کرناٹک میں ژالہ باری دیکھی گئی ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ 19 مارچ کو اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک، طوفان اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مغربی اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مشرقی راجستھان میں 20 مارچ کو اور اتراکھنڈ میں 21 مارچ کو اولے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اپنے ایک بیان میں آئی ایم ڈی نے کہا کہ تیز ہوا/اولے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، کھلے علاقوں میں لوگوں اور مویشیوں کو زخمی کر سکتے ہیں۔ کسانوں کو آئی ایم ڈی نے مشورہ دیا کہ ’پنجاب، ہریانہ اور مغربی مدھیہ پردیش میں فصلوں کی کٹائی کو ملتوی کر دیں؛ اگر پہلے ہی کٹائی ہو چکی ہے تو نقصان سے بچنے کے لیے محفوظ جگہوں پر ذخیرہ کریں‘۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔