உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شدید گرمی میں بارش سے ملا سکون، مغربی یوپی میں آندھی اور ژالہ باری سے5کی موت، آئندہ چار دنوں تک لو کے آثار نہیں

    بارش اور ژالہ باری سے ملی راحت۔

    بارش اور ژالہ باری سے ملی راحت۔

    اسکائی میٹ ویدر کے نائب صدر (موسمیات اور موسمیاتی تبدیلی) مہیش پلووت نے کہا کہ دہلی میں کچھ جگہوں پر ژالہ باری اور بارش ہوئی، جب کہ شہر کے زیادہ تر حصے ابر آلود رہے، جس سے درجہ حرارت میں کچھ ڈگری کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ اپریل اور مئی میں ایسا موسم غیر معمولی نہیں ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بدھ کو بدلے ہوئے موسم نے قومی راجدھانی دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان کو چلچلاتی گرمی سے راحت دی ہے۔ دوپہر کے وقت دہلی کے کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ آج جمعرات کو بھی کم و بیش موسم ایسا ہی رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا تاہم اتوار تک گرمی کی لہر سے راحت ملے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، شمالی راجستھان، مغربی اور وسطی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں بھی تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

      مغربی یوپی میں پانچ کی موت
      مغربی یوپی کے کئی اضلاع میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ موسم کی اس بے رخی سے آم اور گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بارش سے متعلقہ حادثات میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ درخت گرنے اور بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ مظفر نگر، کاس گنج، متھرا ایٹہ کے کئی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ سہارنپور، شاملی، بجنور، بلند شہر، غازی آباد، مرادآباد، سنبھل، آگرہ، بریلی، شاہجہاں پور، پیلی بھیت، بدایوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

      پنجاب کے کئی اضلاع میں گرا درجہ حرارت
      پنجاب کے کئی اضلاع میں بدھ کو بارش ہوئی۔ پٹیالہ میں کچھ مقامات پر اولے بھی پڑی۔ لدھیانہ، جالندھر، نواں شہر کے کئی علاقوں میں طوفانی پانی کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو پنجاب میں موسم مکمل طور پر صاف رہے گا جبکہ بعض مقامات پر ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Jammu-Kashmir:سامبامیں چک فقیرامیں آئی بی کے قریب ملی سرنگ،BSFآج کرے گی سرنگ کا معائنہ

      حیدرآباد میں طوفانی بارش سے ملی گرمی سے راحت
      وہیں حیدرآباد کے کئی مقامات پر تیز بارش کے بعد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تمل ناڈو میں 05 اور 06 مئی کو گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ساتھ ہی، 05 سے 08 مئی کے دوران ودربھ کے مختلف حصوں میں بھی گرمی کی لہر کے حالات رہنے کا امکان ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Weather Changing: کیسا قہر ڈھانے والا ہے موسم؟ تیزی سے بڑھ رہے ہیں گرمی والے دن

      تین سے چار دنوں تک مل سکتی ہے لو سے راحت
      اسکائی میٹ ویدر کے نائب صدر (موسمیات اور موسمیاتی تبدیلی) مہیش پلووت نے کہا کہ دہلی میں کچھ جگہوں پر ژالہ باری اور بارش ہوئی، جب کہ شہر کے زیادہ تر حصے ابر آلود رہے، جس سے درجہ حرارت میں کچھ ڈگری کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ اپریل اور مئی میں ایسا موسم غیر معمولی نہیں ہے۔ پلوات نے کہا، مغربی ڈسٹربنس کا یہ اثر ایک اور دن تک جاری رہے گا اور جمعہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ تاہم اگلے تین سے چار روز تک گرمی کی لہر کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: