اچھی خبر! گرمی سے ملے گی راحت، دہلی سمیت ان ریاستوں میں ہوگی جھماجھم بارش، اترپردیش کیلئے بھی الرٹ جاری

اچھی خبر! گرمی سے ملے گی راحت، دہلی سمیت ان ریاستوں میں ہوگی جھماجھم بارش، اترپردیش کیلئے بھی الرٹ جاری ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

اچھی خبر! گرمی سے ملے گی راحت، دہلی سمیت ان ریاستوں میں ہوگی جھماجھم بارش، اترپردیش کیلئے بھی الرٹ جاری ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

Weather Update: مارچ سے شدید گرمی کی مار جھیل رہے ملک کے کئی حصوں میں گزشتہ چند دنوں میں ہوئی بارش سے کافی راحت ملی ہے اور آنے والوں دنوں میں مزید راحت ملنے کی توقع ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : مارچ سے شدید گرمی کی مار جھیل رہے ملک کے کئی حصوں میں گزشتہ چند دنوں میں ہوئی بارش سے کافی راحت ملی ہے اور آنے والوں دنوں میں مزید راحت ملنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کی کئی ریاستوں میں اگلے 5 دنوں تک بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق دہلی سے لے کر اتر پردیش اور دیگر کئی ریاستوں میں بارش ہونے کے امکانات ہیں، جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی کم ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہلکی بارش ہونے اور بادل چھائے رہنے سے درجہ حرارت کے زیادہ بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگلے چھ سے سات روز تک ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35-37 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جس کے ساتھ ہی 3 مئی تک روزانہ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

    آئی ایم ڈی کے مطابق تازہ مغربی ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے مغربی ہمالیہ کے علاقے میں 26 اپریل سے اور شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں 28 اپریل سے دوبارہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ دہلی میں اگلے چھ سے سات دنوں میں عام طور پر ابر آلود آسمان اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اپریل کے آخر تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کم از کم 32 ڈگری سیلسیس ک پہنچنے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ڈی نے اس موسم گرما میں ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور زیادہ ہیٹ ویو دونوں کی پیشین گوئی کی ہے۔ کچھ علاقوں میں خاص طور پر مشرقی ہندوستان میں اپریل کے شروع اور وسط اپریل میں کئی موسمی نظاموں کی وجہ سے آندھی آنے ، ژالہ باری کے ساتھ ہی کم درجہ حرارت کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: کم نہیں ہورہی منیش سسودیا کی مشکلات، عدالت نے 12 مئی تک بڑھائی عدالتی حراست کی مدت


    یہ بھی پڑھئے: سوڈان سے لوٹے 29 افراد نے سنائی خوفناک آپ بیتی، سینے پر تانی رائفل، پھر پیسے چھین لیا



    اس کے ساتھ ہی محکمہ نے آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک کے اندرونی حصوں، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ماہے میں اگلے پانچ دنوں تک بارش کے ساتھ آندھی طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں شمال مشرق میں اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ میں 28 اپریل سے یکم مئی تک اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 29 اپریل کو شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: