உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Weather Update:دہلی میں موسم نے لی کروٹ، جاری رہے گا بارش کا دور، ان ریاستوں میں بھی بارش کے آثار

    IMD نے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ (علامتی تصویر:AFP)

    IMD نے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ (علامتی تصویر:AFP)

    Weather Update:فروری 28 کے آس پاس، جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ جنوبی انڈومان سمندر پر کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمال مغربی ہندوستان میں اگلے دو دنوں کے دوران بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں یہ صورتحال اگلے 3 دن تک برقرار رہ سکتی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے جمعہ کو جانکاری دی ہے کہ 28 فروری کے آس پاس، جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ جنوبی انڈومان سمندر پر کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمال مغربی ہندوستان میں اگلے دو دنوں کے دوران بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں یہ صورتحال اگلے 3 دن تک برقرار رہ سکتی ہے۔ جمعہ کو بھیگی دہلی میں ہفتہ کو بارش ہو سکتی ہے۔

      محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہلکی یا درمیانی بارش/برفباری ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ان علاقوں میں دو دن کے بعد بارش/برفباری کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ میں اگلے دو دنوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

      محکمہ نے کہا کہ اگلے دو دنوں کے دوران پنجاب، ہریانہ-چندی گڑھ-دہلی اور مغربی اتر پردیش میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے جمعہ کو کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں پنجاب اور شمال مغربی اتر پردیش میں درمیانی یا طوفانی بارش ہوسکتی ہے۔ راجستھان میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

      محکمہ موسمیات کے مطابق بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال اور سکم میں اگلے تین دنوں کے دوران اور اڈیشہ میں اگلے دو دنوں کے دوران ہلکی یا درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح بہار اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں بھی آج بارش ہو سکتی ہے۔

      دہلی میں جاری رہے گابارش کا دور!
      رپورٹ کے مطابق، قومی دارالحکومت کے کئی حصوں میں جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کی اوسط سے دو درجے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد سے 44 فیصد کے درمیان رہا۔ ماہرین موسمیات نے ہفتے کے روز مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 14 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: