’ہندوستان فوڈ سیکیورٹی کو دے ترجیح، کمزوروں تک پہنچائے غذا‘ IMF نے دیا بڑا بیان
آئی ایم ایف کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ جو ہم یہاں جو بات تجویز کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ فوڈ سیکیورٹی کو ترجیح دی جائے اور سب سے اہم کمزوروں تک غذا کی منتقلی کو بڑھایا جائے۔ ہندوستان میں اس قسم کی منتقلی اور آبادی کو نقد رقم کی منتقلی کی ایک موثر تاریخ ہے۔ ہم یقینی طور پر چاہیں گے کہ یہ جاری رہے اور اس میں توسیع کی جائے۔

اپنے سالانہ بجٹ میں عوامی سرمایہ کاری کو ترجیح دینے کے لیے ہندوستان کی ستائش کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (International Monetary Fund) نے ملک پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ سے پیدا ہونے والے عالمی اقتصادی بحران کے تناظر میں خوراک کی حفاظت کو ترجیح دے اور کمزوروں تک منتقلی کو بڑھائے۔
آئی ایم ایف کے محکمہ مالیاتی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر پاولو مورو نے بدھ کے روز یہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک (IMF and the World Bank) کے سالانہ موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے اقتصادی نتائج سے آنے والے چیلنجز کا سامنا ہے۔ وہ کافی سخت حالات ہوسکتے ہیں۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں افراط زر کچھ بلند ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مرکزی بینک کے لیے کمفرٹ زون سے تھوڑا اوپر ہے، جو پہلے ہی اس مسئلے کو حل کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’مالی محاذ پر بجٹ تقریباً غیر جانبدار ہے، جو اس وقت مناسب معلوم ہوتا ہے۔ ایسی صورت حال جس میں گھر والے حالات کا درد محسوس کر رہے ہیں‘‘۔
آئی ایم ایف کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ جو ہم یہاں جو بات تجویز کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ فوڈ سیکیورٹی کو ترجیح دی جائے اور سب سے اہم کمزوروں تک غذا کی منتقلی کو بڑھایا جائے۔ ہندوستان میں اس قسم کی منتقلی اور آبادی کو نقد رقم کی منتقلی کی ایک موثر تاریخ ہے۔ ہم یقینی طور پر چاہیں گے کہ یہ جاری رہے اور اس میں توسیع کی جائے۔
مورو نے کہا کہ اس سے آگے بجٹ میں اس کا ایک اچھا حصہ یہ ہے کہ عوامی سرمایہ کاری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ملک کو بنیادی ڈھانچے کی اہم ضرورتیں ہیں اور ہم یقینی طور پر اس بات کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ بنیادی ڈھانچے پر سرمایہ کاری کسی نہ کسی حصے میں قابل تجدید ذرائع پر کی جائے کیونکہ ہندوستان کے لیے کوئلے سے ہٹ کر توانائی کے مزید قابل تجدید ذرائع کی طرف بڑھنا بہت ضروری ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور مقامی آلودگی کو بھی کم کرتا ہے، جس کے صحت پر بہت سے منفی اثرات ہوتے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔