ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

موسم کا مزاج بدلنے سے مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ

مدھیہ پردیش کے 52 اضلاع میں سے 37 اضلاع میں بارش نے اپنا قہربرپا کیا ہے ۔

  • Share this:
موسم کا مزاج بدلنے سے مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ
موسم کا مزاج بدلنے سے مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ

مدھیہ پردیش میں موسم نے اچانک مزاج بدل دیاہے ۔ موسم کے مزاج بدلنے سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے ۔بھوپال ڈیویزن ،جبلپور ، چنبل اور گوالیار ڈویزن میں صبح سے ہو رہی مسلسل بارش نے نہ صرف معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ بڑے پیمانے پرفصلیں بھی برباد ہوئیں ہیں ۔


مدھیہ پردیش کے 52 اضلاع میں سے 37  اضلاع میں بارش نے اپنا قہربرپا کیا ہے ۔ بارش سے نہ صرف چنا، گیہوں اور سنترے کی فصلیں برباد ہوئیں ہیں ، بلکہ جن کسانوں نے گیہوں کی فصل کاٹ کر رکھ دی تھی ، وہ بھی بارش کے سبب پوری طرح سے برباد ہو گئی ہیں ۔ فصلوں کی بر بادی کو دیکھتے ہوئے کسانوں نے سی ایم شیوراج سے معاوضہ کا مطالبہ شروع کردیا ہے ۔




وہیں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھی شیواج سنگھ کو خط لکھ کر کسانوں کی مدد کے لئے فوری راحت پیکج جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جبکہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا کہنا ہے کسان بھائیوں کو مایوس ہونے کی ضرورت ہے ، سرکار ان کے ساتھ ہے۔
First published: Mar 27, 2020 08:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading