Imran Khan Arrest: پاکستان میں حالات بے قابو، تشدد کے واقعات میں ہندوستان کی گہری نظر: ذرائع

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں جم کر احتجاج ہورہا ہے ۔ (AP)

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں جم کر احتجاج ہورہا ہے ۔ (AP)

Imran Khan Arrest: اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بدھ کے روز کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر پرتشدد مظاہروں کے درمیان ہندوستان پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کو گزشتہ روز کرپشن کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد پورے ملک میں پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں ۔ دریں اثنا اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بدھ کے روز کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر پرتشدد مظاہروں کے درمیان ہندوستان پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکومتی ذرائع نے سی این این ۔ نیوز18 کو بتایا کہ پڑوسی ملک میں "نازک صورتحال" کے پیش نظر دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے کیڈر دوبارہ سرگرم ہو سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالات کشیدہ ہیں۔ پرتشدد واقعات پر گہری نظر رکھ رہے ہیں۔ عوام کو اتنی آسانی سے ہنگامہ کرنے کی اجازت دینا تشویشناک ہے اور خاص طور پر کور کمانڈر کے گھر میں ایسا ہونا تشویشناک ہے۔ پاکستان کے جنوبی پنجاب میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے لاکھوں کیڈر اس کمزور صورت حال کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ وہ ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہندوستانی سرحد کی ابھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ صورتحال قابو میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرحد کے دوسری طرف پاکستان پریشانی پیدا کر رہا ہے۔ اب یہ صورتحال علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والی ہے۔

    ادھر پاکستان کی حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد تصادم اور پرتشدد مظاہروں کے بعد امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو پنجاب میں تعینات کر دیا۔ اب تک ایک ہزار سے زائد گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔ نواز شریف کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی سڑکیں سیل کر دی گئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: '24 گھنٹے تک باتھ روم تک نہیں جانے دیا، میرا قتل ہوسکتا ہے....'، کورٹ میں عمران خان نے کہا


    یہ بھی پڑھئے: کیا ہے القادر ٹرسٹ کیس، جس میں گرفتار ہوئے عمران خان؟ پاکستان میں لگی ہے آگ



    علاوہ ازیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے پاکستان کے لوگوں میں آرمی چیف عاصم منیر کو لے کر بھی شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان عاصم منیر کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اور ان کے خلاف نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: