لکھنو: اترپردیش کے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک قبل کانگریس کا ہاتھ چھوڑ کر سائیکل پر سوار ہوئے عمران مسعود کو سماجوادی پارٹی سے ایک بار پھر جھٹکا لگتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئندہ قانون ساز کونسل (MLC Election) کے انتخابات میں سماجوادی پارٹی کی فہرست سے عمران مسعود کا نام کٹ گیا ہے۔ خبر ہے کہ عمران مسعود کی جگہ پارٹی جسمیر انصاری کو امیدوار بنا سکتی ہے۔
جسمیر انصاری سیتا پور کی لہر پور سیٹ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی کی طرف سے انہیں ایم ایل سی الیکشن میں اتارنے کو انصاری برادری کو اپنے حق میں لانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
قانون ساز کونسل الیکشن میں سماجوادی پارٹی چار سیٹ پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کی طرف سے جسمیر انصاری کے علاوہ سوامی پرساد موریہ، اروند راج بھر، سوبرن سنگھ یادو کا قانون ساز کونسل میں جانا بھی تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش قانون ساز کونسل کی 13 سیٹوں کے لئے 20 جون کو ووٹنگ ہونے والی ہے، جس کا نتیجہ بھی اسی دن آ جائے گا۔ اس کے لئے 9 جون کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔
مغربی اترپردیش کے بڑے مسلم لیڈروں میں شمار عمران مسعود اسمبلی الیکشن سے ٹھیک پہلے کانگریس کا ہاتھ چھوڑ کر سماجوادی پارٹی کی سائیکل پر سوار ہوئے تھے۔ تب ایسا مانا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی انہیں اسمبلی کا ٹکٹ دے گی، لیکن تب انہیں مایوسی ہاتھ لگی تھی۔ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے سے ان کی ناراضگی کی بھی خبریں آئی تھیں۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ سماجوادی پارٹی میں ہی بنے رہیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔