آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملہ: سابق مرکزی وزیر چدمبرم سے دوسرے دور کی پوچھ تاچھ جاری
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملہ میں گرفتار سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے جمعرات کو دوسرے دور کی پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 22, 2019 01:01 PM IST

سی بی آئی نے پی چدمبرم کو گرفتار کرلیا ہے۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملہ میں گرفتار سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے جمعرات کو دوسرے دور کی پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران سی بی آئی ہیڈ کوارٹر کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تفتیشی ایجنسی نے پی چدمبرم سے کل رات بھی پوچھ گچھ کی تھی- چدمبرم کوآج سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل بدھ کو’ہائی وولٹیج ڈرامہ‘ کے درمیان بالآخرپی چدمبرم کو دیر رات سی بی آئی حکام نے گرفتار کرلیا۔سی بی آئی اور ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ) کی گرفتاری سے منگل سے بچ رہے پی چدمبرم رات تقریباً آٹھ بجے اچانک کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملہ میں ان کے یا ان کے خاندان کے کسی ایک رکن کے خلاف کوئی چارج شیٹ دائر نہیں ہے۔
وہ قانون سے بھاگ نہیں رہے، بلکہ سیکورٹی مانگ رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ براہ راست اپنی رہائش گاہ پر گئے، جس کے بعد سی بی آئی افسران کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ رہائش کے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے سی بی آئی کے افسران دیوار پھاندكر اندر گئے۔ پولیس کی ایک ٹیم عقبی دروازے سے گھر کے اندر گئی۔ بعد میں گیٹ کھول دیا گیا۔تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سی بی آئی ٹیم انہیں اپنے ساتھ ہیڈکوارٹر لے گئی۔سی بی آئی ترجمان کے مطابق چدمبرم کو عدالت کی جانب سے جاری گرفتاری وارنٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔
LIVE: Press briefing by @rssurjewala, I/C, AICC Communications. https://t.co/AnhGZzw0hF
— Congress Live (@INCIndiaLive) August 22, 2019
We have faith that the Rule of Law, which is under attack from the ruling BJP Government, shall prevail and the life and liberty enshrined in the Constitution will not become a dead letter for years to come hereafter: @rssurjewala
— Congress Live (@INCIndiaLive) August 22, 2019
Union Minister of State for Home,G Kishan Reddy on P Chidambaram arrested by CBI: Law will take its own course, the court takes decisions as per law,the party,the govt has no role in it. It's the court, not government that decides where to put the people who indulge in corruption pic.twitter.com/w5h6l1MIjF
— ANI (@ANI) August 22, 2019