ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پریکشا پہ چرچا 2020: پہلی مرتبہ پروگرام میں 50 معذور طلبہ ہوں گے شامل ، جانیں اور کیا ہوگا خاص

پہلی مرتبہ ملک کے مختلف حصوں سے 50 معذور طلبہ پریکشا پر چرچا پروگرام میں شریک ہوں گے اور وزیر اعظم مودی سے بات چیت کرنے کا موقع پائیں گے ۔

  • Share this:
پریکشا پہ چرچا 2020: پہلی مرتبہ پروگرام میں 50 معذور طلبہ ہوں گے شامل ، جانیں اور کیا ہوگا خاص
وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو ۔

پریکشا پہچرچا 2020 پروگرام 20 جنوری کو منعقد ہوگا ۔ سال رواں پہلی مرتبہ اس پر پروگرام میں 50 معذور طلبہ شریک ہوں گے ۔ قومی راجدھانی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس پروگرام میں وزیر اعظم مودی طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ امتحان کے دباو کو دور کرنے پر گفتگو کریں گے ۔ پریکشا پر چرچا پروگرام کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے ۔


مرکزی وزرات برائے فروغ انسانی وسائل کے جوائنٹ سکریٹری آر سی مینا کے مطابق پہلی مرتبہ ملک کے مختلف حصوں سے 50 معذور طلبہ اس پروگرام میں شریک ہوں گے اور وزیر اعظم مودی سے بات چیت کرنے کا موقع پائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان معذور طلبہ کا انتخاب ایک پینٹنگ مقابلہ کے ذریعہ کیا گیا ہے ، جس کا عنوان امتحان کے دباو سے نمٹنا تھا ۔ جائے پروگرام پر بہترین پینٹنگس کی نمائش بھی کی جائے گی ۔


مجموعی طور پر دو ہزار طلبہ اور اساتذہ اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ ان میں سے 1050 طلبہ کا انتخاب مضمون نگاری کے ایک مقابلہ کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔


آر سی مینا نے مزید بتایا کہ جن طلبہ کو وزیر اعظم سے سوال پوچھنے کا موقع ملے گا ، ان کو ان کے مضمون کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ مضموں لکھنے کیلئے پانچ عنوانات : شکریہ ادا کرنا بہترین عمل ، آپ کا مستقبل آپ کی خواہشات پر منحصر، ایگزامننگ ایگزام ، ہمارے فرائض ، آپ کی ذمہ داری اور توازن سود مند ہے دیا گیا تھا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال 1.4 لاکھ طلبہ نے مقابلہ میں شرکت کی تھی جبکہ اس مرتبہ 2.6 لاکھ طلبہ نے شرکت کی ۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے 2018 کے پروگرام میں 10 سوالات کے جوابات دئے تھے جبکہ گزشتہ سال 16 سوالات کے جوابات دئے تھے ۔
First published: Jan 18, 2020 08:27 AM IST