اجتماعی زیادتی کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے انڈومان و نکوبار جزائر کے سابق چیف سکریٹری جتیندر نارائن سے ہفت کو لگاتار دوسرے دن 6:30 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ 21 سالہ خاتون نے سرکاری نوکری دلانے کے نام پر نارائن سمیت چار لوگوں کے خلاف زیادتی کا معاملہ درج کرایا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نارائن کو اتوار کو بھی پوچھ تاچھ کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ صبح 11 بجے پولیس لائن میں ایس آئی ٹی نے ان سے پوچھ تاچھ شروع کی جو شام 5:30 بجے تک چلی۔ جمعہ کو ایس آئی ٹی نے نارائن سے آٹھ گھنٹے پوچھ تاچھ کی تھی۔ انڈومان و نکوبار جزائر پولیس کی سینئر آئی پی ایس عہدیدار مونیکا بھردواج کے قیادت میں تشکیل کردہ ایس آئی ٹی ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دہلی-بنگلورو انڈیگو جہاز کا ایک انجن بند ہونے کے بعد لگی تھی آگ، جانچ میں ہوا انکشاف
نارائن کا تبادلہ دلی ہو گیا ہے، لیکن کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر وہ ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے وہ جمعہ کو یہاں پہنچے تھے۔ اس معاملے میں لیبر کمشنر آر ایل رشی، ایک پولیس انسپکٹر اور ہوٹل مالک بھی ملزم ہیں۔ ایس آئی ٹی نے جمعہ کو پولیس انسپکٹر سے بھی پوچھ تاچھ کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔