جموں وکشمیر: 2ماہ بعد نیشنل کانفرنس کے وفد کی ڈاکٹرفاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ سے ملاقاتیں
فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ سے ملاقات کے بعد دیویندررانا نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ فاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ اچھے ہیں۔ دیویندررانا نے بتایا کہ ریاست میں ہوئیں تبدیلیوں سے انہیں (فاروق اورعمرعبداللہ کو) تکلیف ہوئی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 06, 2019 02:20 PM IST

نیشنل کانفرنس کا وفد پارٹی کے صدر داکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پہنچا اوران سے ملاقات کی۔(تصویر:نیوز18)۔
جموں کشمیرسےدفعہ370 کی منسوخی کےبعد جموں سے نیشنل کانفرنس کا ایک وفد آج پہلی بار سرینگر پہنچا۔وفد نے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ سے ہری نواس گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے کے بعد وفد نیشنل کانفرنس کے صدر داکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پہنچا اورفاروق عبداللہ سے ملاقات کی۔اس وفد کی قیادت جموں میں نیشنل کانفرنس کےصوبائی صدردیوندرسنگھ رانا کررہے ہیں۔جموں کشمیر انتظامیہ نے اس وفد کوسرینگرآنے اوردونوں لیڈران سے ملاقات کی اجازت دی تھی ۔
اس ملاقات کے بعد، پارٹی کے ترجمان نے بتایاکہ، "اجلاس میں متفقہ طورپرمنظور کی گئی ایک قرارداد میں، نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے فرقہ وارانہ اتحاد اورہم آہنگی کومستحکم کرنے کے شیر کشمیرشیخ محمدعبداللہ کے خواب کو مستحکم کرنے کا وعدہ کیا۔" ہم آپ کوبتادیں کہ ریاست سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ، تقریبا دو ماہ سے ، 81 سالہ فاروق عبد اللہ سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر نظربند تھے ، جبکہ عمر عبد اللہ کو سرکاری گیسٹ ہاؤس میں نظربند کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں جموں صوبہ کے پارٹی صدر دیویندر سنگھ رانا کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کا 15 رکنی وفد فاروق اور عمر سے ملنے سری نگر پہنچا۔ اس ملاقات کے بعد کی تصاویر میں ، فاروق عبداللہ مسکراتے ہوئے نظر آئے ہیں۔
#WATCH National Conference (NC) leaders Hasnain Masoodi and Akbar Lone meet former J&K CM Farooq Abdullah and his wife Molly Abdullah at their residence in Srinagar pic.twitter.com/G842irK9NJ
— ANI (@ANI) October 6, 2019
J&K: Farooq Abdullah and wife Molly at their residence in Srinagar. A National Conference (NC) delegation has reached to meet him. pic.twitter.com/XgtNGIGiwz
— ANI (@ANI) October 6, 2019
حسنین مسعودی اوراکبرلون نےفاروق عبداللہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرفاروق عبداللہ لیڈروں کے ہمراہ میڈیا کے سامنے آئے اورمیڈیا نمائندوں کو اشارے کرکے اپنی جانب راغب کیا۔ فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ سے ملاقات کے بعد دیویندررانا نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ فاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ اچھے ہیں۔ دیویندررانا نے بتایا کہ ریاست میں ہوئیں تبدیلیوں سے انہیں (فاروق اورعمرعبداللہ کو) تکلیف ہوئی۔اس موقع پر دیویندررانا نے کہا کہ سیاسی عمل کےآغاز کےلیے قومی دھارےکےلیڈروں کورہا کرناچاہئے۔
Devender Rana,National Conference after meeting Farooq and Omar Abdullah: We are happy that they are both well and in high spirits, of course they are pained by the developments in the state. If the political process has to start then mainstream leaders have to be released. pic.twitter.com/KC9PLeneLD — ANI (@ANI) October 6, 2019
انتظامیہ نے دی تھی اجازت
جموں وکشمیر انتظامیہ نے اتوار کے روز جموں سے نیشنل کانفرنس کے وفد کودونوں سابق وزراء اعلیٰ سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان مدن منٹو نے کہا ، "صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا اور پارٹی کے سابق ممبران اسمبلی کی قیادت میں ایک وفد اتوار کی صبح جموں سے سرینگرروانہ ہوا۔" نیشنل کانفرنس کے رہنما رانا نے اس سلسلے میں گورنر ستیہ پال ملک سے اجازت طلب کی تھی۔
وادی کے بڑے لیڈر اب بھی ہیں نظربند
حکومت نے کشمیر کی بیشتر سیاسی قیادت کونظربندرکھاہے، جن میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون بھی شامل ہیں،تاکہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہروں پرقابوپایاجاسکیں۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان منٹو نے بتایا کہ پارٹی کے دونوں اعلی رہنماؤں سے ملاقات کا فیصلہ 2 دن قبل صوبہ جموں کے سینئر عہدیداروں اور ضلعی صدور کی ایک میٹنگ میں لیا گیا تھا۔