ہوم » نیوز » وطن نامہ

آرٹیکل 370 کی منسوخی۔ سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہی یہ بڑی بات

جموں کشمیرسے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد،پہلی بارسابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی نے اپنے ردعمل کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بہت سے لوگ مودی حکومت کے فیصلے کو پسند نہیں کررہے ہے۔

  • Share this:
آرٹیکل 370 کی منسوخی۔ سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہی یہ بڑی بات
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ: فائل فوٹو۔

جموں کشمیرسے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد،پہلی بار سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی نے اپنے ردعمل کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بہت سے لوگ مودی حکومت کے فیصلے کو پسند نہیں کررہے ہے۔ من موہن سنگھ  کے مطابق ، اگر ہندوستان کے خیال کو زندہ رکھنا ہے تو جموں و کشمیر کے شہریوں کی آواز سنی جانی چاہیے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹادیا گیاتھا۔


منموہن سنگھ نے یہ باتیں مرکزی وزیرایس جے پال ریڈی کی یاد میںطلب کی گئی میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے یہاں یہ بھی کہا کہ ملک ان دنوں ایک سنگین بحران سے دوچار ہے۔ ہم بتادیں کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے کانگریس کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ پارٹی کے بہت سے رہنماؤں نے حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ جبکہ ان کے کچھ رہنما بھی اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

First published: Aug 13, 2019 08:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading