ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں تصادم کا سلسلہ جاری، 4 روز میں 14 جنگجو ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے سگھو ہندہامہ میں بدھ کی علی الصبح شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔ یہ ضلع شوپیاں میں گذشتہ چار دنوں کے دوران چلایا جانے والا تیسرا جنگجو مخالف آپریشن تھا جس میں پانچ جنگجو ہلاک کئے گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 10, 2020 03:37 PM IST
  • Share this:
جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں تصادم کا سلسلہ جاری، 4 روز میں 14 جنگجو ہلاک
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نےکہا ہے کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ چین نے ہمارے جن فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ فائل فوٹو

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے سگھو ہندہامہ میں بدھ کی علی الصبح شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔ یہ ضلع شوپیاں میں گذشتہ چار دنوں کے دوران چلایا جانے والا تیسرا جنگجو مخالف آپریشن تھا جس میں پانچ جنگجو ہلاک کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں 7 اور 8 جون کو بالترتیب ربن اور پنجورہ نامی علاقوں میں 9 جنگجو مارے گئے تھے۔ اس طرح سے ضلع شوپیاں میں گذشتہ چار دنوں کے دوران مارے جانے والے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے۔

جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے سگھو ہندہامہ میں بدھ کی علی الصبح چھڑنے والا مسلح تصادم پانچ جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجوئوں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے نیز مسلح تصادم کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سگھو ہندہامہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات قریب پونے دو بجے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی علی الصبح قریب ساڑھے پانچ بجے طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو پانچ جنگجوئوں کی ہلاکت پر رک گیا۔


 


جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے سگھو ہندہامہ میں بدھ کی علی الصبح چھڑنے والا مسلح تصادم پانچ جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو
جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے سگھو ہندہامہ میں بدھ کی علی الصبح چھڑنے والا مسلح تصادم پانچ جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں پولیس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے گذشتہ رات دیر گئے سگھو ہندہامہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں موجود جنگجوئوں نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قریب چھ گھنٹوں تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ جنگجو مارے گئے جن کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق جنگجو مخالف آپریشن کے دوران کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثنا ضلع شوپیاں میں ہونے والے ایک کے بعد ایک مسلح تصادم کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ خدمات بدستور منقطع رکھی گئی ہیں۔ نیز ضلع تمام حساس جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات رکھی گئی ہے۔
First published: Jun 10, 2020 03:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading