உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh: اندور میں زیرتعمیر اسکول کی چھت گرگئی، 10 سے زیادہ مزدور ہوئے زخمی

    اندور میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 10 مزدور زخمی۔ (تصویر:ANI)

    اندور میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 10 مزدور زخمی۔ (تصویر:ANI)

    رات تقریباً 8 بجے پولیس اسٹیشن میں اطلاع ملی تھی کہ عمری کھیڑا گاوں میں سنمتی اسکول کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ موقع پر موجود لوگوں کی مانیں تو یہاں تقریباً 3 ہزار اسکوائر فٹ کے قریب چھت اور بیم کالم ڈالنے کا کام مزدور کررہے تھے۔

    • Share this:
      اندور: مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کے اندور (Indore) میں واقع تیجاجی نگر میں جمعرات کی شام ایک زیر تعمیر اسکول کی چھت گرنے سے 10 سے زیادہ مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جب یہ حادثہ ہوا اس وقت تعمیری مقام پر 20 مزدور کام کررہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ زیرتعمیر اسکول کی یہ چھت اس وقت گر گئی جب یہاں شٹرنگ کا کام جاری تھا۔ اچانک ایک سرے کی شٹرنگ کھل گئی، اور چھت نیچے گرنا شروع ہوگئی۔ یہاں کام کررہے مزدور اس کے نیچے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر ایس ڈی آر ایف، پولیس اور میونسپل کی ٹیم پہنچ گئی۔ مقامی لیڈر اور آس کے پاس کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔


      مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا۔ حالانکہ اس حادثے میں کسی بھی مزدور کو زیادہ زخم نہیں آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس کی مانیں تو واقعہ کرپال گھاٹی کے پاس کا ہے۔ یہاں رات تقریباً 8 بجے پولیس اسٹیشن میں اطلاع ملی تھی کہ عمری کھیڑا گاوں میں سنمتی اسکول کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ موقع پر موجود لوگوں کی مانیں تو یہاں تقریباً 3 ہزار اسکوائر فٹ کے قریب چھت اور بیم کالم ڈالنے کا کام مزدور کررہے تھے۔ اس دوران اچانک ایک طرف سے چھت کی شٹرنگ کھلنا شروع ہوگئی جس میں وہاں کام کررہے کچھ مزدور نیچے دب گئے۔ جب کہ کچھ ملبے کے ساتھ چھت سے نیچے آگرے۔ فی الحال اس واقعہ میں زخمی مزدوروں کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

      اسکول کی زمین پر کیا گیا قبضہ
      شیوپور میں سرکاری اسکول کی زمین کو ایک لینڈگرابر سے پوری انتطامیہ 23 سال میں خالی نہیں کروا پایا ہے۔ اسکول کے پرانی عمارت کو منہدم کر کے اس لینڈ گرابر نے سرکاری زمین پر اپنے مویشی باندھ رکھے ہیں۔ ایسے میں دو دہائی سے اسکول کے بچے ایک پیڑ کے نیچے پڑھ رہے ہیں۔ جب بارش ہوتی ہے یا تیز دھوپ آتی ہے تو ٹیچرس بچوں کے ساتھ مویشی کے طبیلے میں جاکر بیٹھتے ہیں۔ ان دنوں بھی اسکول مویشیوں کے درمیان ایک جھوپڑی میں چلایا جارہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: