உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Noida Twin Towers:صرف 12سیکنڈ میں زمین دوز ہوجائیں گے سوپرٹیک کے ٹوئن ٹاور،وزیراعلیٰ یوگی نے دیا یہ حکم

    سپرٹیک ٹوئن ٹاورز

    سپرٹیک ٹوئن ٹاورز

    Noida Twin Towers: آئی آئی ڈی سی نے بتایا ٹوئن ٹاور کو منہدم کیے جانے کے لئے سی ایس آئی آر-سی بی آر آئی کے تعاون سے ممبئی کی میسرس ایڈیفائس انجینئرنگ ایجنسی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Noida | Lucknow | New Delhi | Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Noida Twin Towers:وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نوئیڈا میں سوپر ٹیکٹ کے ٹوئن ٹاورس کو منہدم کیے جانے کی کارروائی میں سیکورٹی قواعد پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ انہدامی کارروائی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹاور منہدم کرنے کی پوری کارروائی میں آس پاس رہنے والوں کی سیکورٹی کا پورا خیال رکھا جائے۔ اس کے فوری بعد انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر اروند کمار نے تفصیلی ہدایات جاری کیں۔ یہ انہدامی کارروائی 28 اگست کو دوپہر 2:30 بجے صرف 12 سیکنڈ میں ہوگی۔

      اروند کمار نے کہا کہ 28 اگست کو طے شدہ ٹوئن ٹاورز کو گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایمرالڈ کورٹ کی 660 عمارتیں اور اے ٹی ایس ولیج کی 762 عمارتیں 28 اگست کو صبح ہی خالی کر دی جائیں گی۔ ٹوئن ٹاورز کے چاروں طرف کی سڑکوں پر ٹریفک پر پابندی ہوگی۔ نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے بھی آدھے گھنٹے کے لیے بند رہے گا۔ تقریباً 80,000 ٹن ملبہ پیدا ہوگا۔ اس ملبے کو اگلے تین ماہ میں ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ٹاور کے قریب واقع گیل گیس پائپ لائن کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ایمرالڈ کورٹ اور اے ٹی ایس ویلج سوسائٹی کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کے متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      PM Modi in Gujarat: پی ایم مودی آج سامبرمتی ریور ایف او بی کا کریں گے افتتاح

      یہ بھی پڑھیں:
      غلام نبی آزاد سے سندھیا تک، یہ ہے کانگریس کا ہاتھ چھوڑںے والے 11 لیڈران کی فہرست

      ٹاورس کے 9600 ہول میں دھماکوں مادے
      آئی آئی ڈی سی نے بتایا ٹوئن ٹاور کو منہدم کیے جانے کے لئے سی ایس آئی آر-سی بی آر آئی کے تعاون سے ممبئی کی میسرس ایڈیفائس انجینئرنگ ایجنسی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایجنسی نے سابق میں کوچین میں ایسی ہی ایک عمارت کے کامیابی سے انہدام کی کارروائی انجام دی ہے۔ اسے گرانے کے لئے واٹر فال امپلوژن تکنیک کا استعمال کیا جائے گا، جو کہ ڈیزائن کے مطابق من پسند سمت میں عمارت کو گرانے کے لئے کافی فائدہ مند مانی جاتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: