دیر رات انکاونٹر میں 25 ہزار کا انعامی گئوکشی کا ملزم زخمی، سپاہی کو بھی آئی چوٹ

دیر رات انکاونٹر میں 25 ہزار کا انعامی گئوکشی کا ملزم زخمی، سپاہی کو بھی آئی چوٹ

دیر رات انکاونٹر میں 25 ہزار کا انعامی گئوکشی کا ملزم زخمی، سپاہی کو بھی آئی چوٹ

ایس پی سٹی نے اسپتال پہنچ کر پوچھ تاچھ کی۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف الگ الگ تھانوں میں چھ کیس درج ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Moradabad, India
  • Share this:
    مرادآباد کے منڈھاپانڈے پولیس اسٹیشن حدود میں اتوار کی دیر رات انکاونٹر میں گئوکشی کا ملزم 25 ہزار کا انعامی ناظم زخمی ہوگیا ہے۔ اسی دوران ایک سپاہی کو بھی چوٹ آنے کی خبر ہے۔ دونوں کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

    ایس پی اکھلیش بھدوریا نے بتایا کہ منڈھاپانڈے کے سرس کھیڑا رہائشی ناظم کے خلاف کٹ گھر پولیس اسٹیشن میں گئوکشی معاملے میں کیس درج کیا گیاتھا۔  اس معاملے میں ملزم مفرور بتایا گیا تھا۔ ملزم پر پچیس ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

    پولیس ٹیم ملزم کی تلاش میں جٹی ہوئی تھی۔ اتوار رات ملزم منڈھاپانڈے علاقے میں بھداسنا ہوائی اڈے کے پاس موجود تھا۔ اس کی اطلاع ملنے پر منڈھاپانڈے کے تھانہ انچارج رویندر پرتاپ سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کی گھیرابندی کی تو وہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے بائیک دوڑاکر بھاگنے لگا۔

    اسی دوران پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس میں ایک گولی ملزم کے پیر میں لگی اور وہ زخمی ہوکر گرگیا۔ ملزم کی محاصرہ کرنے کی کوشش میں منڈھاپانڈے تھانے کا ایک سپاہی سنجیت زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد پولیس ٹیم دونوں کو ضلع اسپتال لے گئی اور بھرتی کرادیا۔ ایس پی سٹی نے اسپتال پہنچ کر پوچھ تاچھ کی۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف الگ الگ تھانوں میں چھ کیس درج ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    اگرمسلم نوجوان، مسلم راشٹرکامطالبہ کریں گےتو۔۔۔ ہندوراشٹر کے طالبہ پرمولاناتوقیررضاکاسوال

    یہ بھی پڑھیں:

    ایم پی اورمہاراشٹرمیں 5مقامات پراین آئی اے کےچھاپے، 2لوگوں کونوٹس جاری،الیکٹرانک آلات ضبط

    بتادیں کہ، اترپردیش میں مافیا اور دیگر جرائم میں ملوث مجرموں کے خلاف پولیس کی سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، وہیں، گئوکشی کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ملک بھر میں گئوکشی کو لے کرجارحانہ رجحان ہے، گئوکشی کے شک میں بہار میں  پچھلے دنوں ایک مسلم نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: