உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش: چائنا ڈور فروخت کرنے کے نام پر اجین انتظامیہ نے ایک فرقہ کے لوگوں کے مکان و دکانوں کو کیا زمیں دوز

    مدھیہ پردیش کے اجین انتظامیہ پر یکطرفہ کارروائی کا الزام لگا ہے۔

    مدھیہ پردیش کے اجین انتظامیہ پر یکطرفہ کارروائی کا الزام لگا ہے۔

    مدھیہ پردیش کے اجین میں چائنا ڈور سے ایک لڑکی کی موت ہونے کے بعد اجین ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کی جانے والی یکطرفہ کاروائی پر مدھیہ پردیش میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ کے احکام کے بعد جہاں چائنا ڈور فروخت کرنے والوں پر کارروائی شروع کی گئی۔

    • Share this:
    اجین: مدھیہ پردیش کے اجین میں چائنا ڈور سے ایک لڑکی کی موت ہونے کے بعد اجین ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کی جانے والی یکطرفہ کاروائی پر مدھیہ پردیش میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ کے احکام کے بعد جہاں چائنا ڈور فروخت کرنے والوں پر کارروائی شروع کی گئی، وہیں اجین میں چائنا ڈور فروخت کرنے والے اکثریتی فرقہ کے دکانداروں کو چھوڑ کر صرف اقلیتی طبقہ کے دکانداروں کے دکان و مکان منہدم کئے جانے پر بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

    عارف مسعود نے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم کو خط لکھ کر اس معاملے میں جرم کی بنیاد پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں چائنا ڈور کی فروخت پر پابندی ہے اور جو لوگ بھی اس کی فروخت کرتے ہوئے پائے جائیں گے، ان پر اجین جیسی ہی کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اجین میں دو روز قبل ایک بچے کے گلے میں چائنا مانجھا لپٹ جانے سے اس کا گلا کٹ گیا تھا اور بعد میں اسپتال میں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اجین کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر اعلی شیو راج سنگھ نے چائنا ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا احکام دیا تھا۔

    ڈاکٹر نروتم مشرا کاکہنا ہے کہ چائنا ڈور پر مدھیہ پردیش میں پابندی ہے اور میں آپ کے ذریعہ پورے مدھیہ پردیش میں چائنا ڈور کا کاروبار کرنے والے کو متنبہ کرنا چاہتاہوں کہ جو بھی اس کا کاروبار کرے گا اس پر اجین جیسی کارروائی ہوگی۔
    ڈاکٹر نروتم مشرا کاکہنا ہے کہ چائنا ڈور پر مدھیہ پردیش میں پابندی ہے اور میں آپ کے ذریعہ پورے مدھیہ پردیش میں چائنا ڈور کا کاروبار کرنے والے کو متنبہ کرنا چاہتاہوں کہ جو بھی اس کا کاروبار کرے گا اس پر اجین جیسی کارروائی ہوگی۔


    وزیر اعلی کے احکام کے بعد اجین انتظامیہ نے کارروائی تو شروع کی، لیکن کارروائی امتیازی طریقے پرکئے جانے سے اس کی مخالفت بھی شروع ہو گئی۔ اجین کے دکاندار محمد زبیر کہتے ہیں کہ مہا کال تھانہ کے ذریعہ مجھے بلوایا گیا تھا اور میں نے وہاں پر بتایا تھا کہ میں نے کورانت جین سے تھوک میں چائنا مانجا خریدا تھا، لیکن پولیس کے ذریعہ وکرانت جین اور دوسرے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا اور میرے خلاف نہ صرف 188 کے تحت کارروائی کی گئی بلکہ میرا گھر اور دکان بھی زمیں دوز کردیا گیا ہے۔ جبکہ میں نے جن جن لوگوں سے چائنا ڈور خریدی تھی، سارے کاغذات پولیس کو دکھائے تھے، لیکن پھر بھی پولیس نے دوسرے لوگوں کو چھوڑ دیا۔

    وہیں بھوپال ایم ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ اجین واقعہ پر ہم سب کو افسوس ہے۔ ایک بچی کا گلا کٹنے سے اس کی موت ہوئی، لیکن انتظامیہ نے جو یکطرفہ کاروائی کی ہے وہ بھی افسوسناک ہے۔ فائل فوٹو
    وہیں بھوپال ایم ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ اجین واقعہ پر ہم سب کو افسوس ہے۔ ایک بچی کا گلا کٹنے سے اس کی موت ہوئی، لیکن انتظامیہ نے جو یکطرفہ کاروائی کی ہے وہ بھی افسوسناک ہے۔ فائل فوٹو


    وہیں بھوپال ایم ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ اجین واقعہ پر ہم سب کو افسوس ہے۔ ایک بچی کا گلا کٹنے سے اس کی موت ہوئی، لیکن انتظامیہ نے جو یکطرفہ کاروائی کی ہے وہ بھی افسوسناک ہے۔ جب چائنا ڈور کی فروخت پر پابندی ہے تو وہ لوگ جو اس کا کاروبار تھوک میں کر رہے ہیں، ان پر انتظامیہ کی مہربانی کیوں ہے؟ اجین انتظامیہ نے جو یکطرفہ کارروائی کی ہے، اس پر میں نے اعتراص کیا ہے اور مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم  مشرا کو خط لکھ کر اس معاملے میں سبھی مانججا سازروں پرکارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجین انتظامیہ کے ذریعہ عبدالجبار کے تین منزلہ مکان کو تو زمیں دوز کیا جاتا ہے، لیکن چائنا مانجھا سپلائی کرنے والے کلیدی تاجر وکرانت جین، جن سے خریدو فروخت کے لئے عبدالجبار اور ان کے گھر والوں نے سارے ثبوت دیئے ہیں اس پر خاموشی اختیار کرنا کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انتظامیہ یکطرفہ کارروائی کرے گی اور وکرانت جین جیسے لوگ آزاد گھومیں گے تو اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔
    وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کاکہنا ہے کہ چائنا ڈور پر مدھیہ پردیش میں پابندی ہے اور میں آپ کے ذریعہ پورے مدھیہ پردیش میں چائنا ڈور کا کاروبار کرنے والے کو متنبہ کرنا چاہتاہوں کہ جو بھی اس کا کاروبار کرے گا اس پر اجین جیسی کارروائی ہوگی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: