ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لال قلعہ تشدد: عدالت نے دیپ سدھو کو 7 دن کی پولیس حراست میں بھیجا

Tractor Padare: عدالت میں پولیس سے کہا کہ کسانوں کے ٹریکٹر مارچ کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی۔ لال قلعہ پر جھنڈا لہراگیا اور اس کے بعد ہوئے تشدد میں دیپ سندھو سب سے آگے تھا۔

  • Share this:
لال قلعہ تشدد: عدالت نے دیپ سدھو کو 7 دن کی پولیس حراست میں بھیجا
لال قلعہ تشدد: عدالت نے دیپ سدھو کو 7 دن کی پولیس حراست میں بھیجا

نئی دہلی: 26 جنوری کو لال قلعہ تشدد معاملے میں دہلی کی تیس اس ہزار کورٹ نے دیپ سدھو کو 7 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے 10 دن کی حراست مانگی تھی، لیکن عدالت نے 7 دن کی حراست میں دیپ سدھو کو بھیجا ہے۔ حالانکہ پولیس نے عدالت سے کہا کہ دیپ سدھو کو کرنال سے گرفتار کیا گیا اور آگے بھی دیپ سدھو کی ریمانڈ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف بچاو فریق کے وکیلوں نے کہا کہ دیپ سدھو (Deep Siddhu) غلط وقت پر غلط جگہ پہنچ گیا تھا۔ اس نے بھاگنے کی کوشش نہیں کی۔ اس سے پہلے دیپ سدھو کو تیس ہزاری کورٹ کی میٹرو پولی ٹین مجسٹریٹ (Tis Hazari Court) پرگیہ گپتا کی عدالت میں پیش کی گئی۔

پولیس نے کہا کہ دیپ سدھو کے خلاف ویڈیو گرافی ثبوت دستیاب ہیں۔ ساتھ ہی لوگوں کو مشتعل کرنے اور عوامی جائیداد کو بھی نقصان پہنچانے کا معاملہ ہے۔ پولیس نے کہا کہ دیپ سدھو کے سوشل میڈیا کی بھی پڑتال کرنی ہے اور جانچ کے معاملے اسے پنجاب اور ہریانہ کو لے کر جانا ہے۔ عدالت میں پولیس سے کہا ہے کہ کسانوں کے ٹریکٹر مارچ کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی۔ لال قلعہ پر جھنڈا لہرایا گیا اور اس کے بعد پھیلے فساد میں دیپ سدھو سب سے آگے تھا۔


واضح رہے کہ لال قلعہ تشدد کے بعد 15 دنوں تک فرار رہے دیپ سدھو کو دہلی پولیس نے منگل کی صبح کرنال سے گرفتار کیا۔ اس کے اوپر ایک لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ حالانکہ فرار ہونے کے درمیان دیپ سدھو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے مسلسل ویڈیو پیغام جاری کر رہا تھا۔ اس نے اپنے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور اسے کوئی خوف نہیں ہے۔ جانچ ایجنسیاں اس کی فیملی کو پریشان نہ کریں۔ اس درمیان منگل کی صبح دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اسے گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب، اسی معاملے میں ایک دیگر ملزم سکھدیو سنگھ کو عدالت نے 19 فروری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 09, 2021 07:21 PM IST