ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتا فلم فیسٹول کا افتتاح، وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کیا خاص اعلان

آرٹ و کلچر کے لئے مشہور کولکاتا میں فلم فیسٹول کے انعقاد سے لوگوں میں جہاں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں منتظمین بھی پرجوش ہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج 26 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے ریاست کے سنیما ہالوں میں صدفیصد سیٹوں پر ناظرین کو بٹھانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
کولکاتا فلم فیسٹول کا افتتاح، وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کیا خاص اعلان
کولکاتا فلم فیسٹول کا افتتاح، وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کیا خاص اعلان

کولکاتا: آرٹ و کلچر کے لئے مشہور کولکاتا میں فلم فیسٹول کے انعقاد سے لوگوں میں جہاں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں منتظمین بھی پرجوش ہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج 26 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے ریاست کے سنیما ہالوں میں صدفیصد سیٹوں پر ناظرین کو بٹھانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اب تک صرف 50 فیصد سیٹوں پر ناظرین کو سنیما ہال میں بٹھانے کی اجازت تھی۔ فلم میلے کی افتتاحی تقریب میں ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے چیف سیکریٹری الاپن بندو اپادھیائے کو اس سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرنےکی ہدایت  دے دی ہے۔


امید کی جارہی ہے کہ سنیما ہال کے تعلق سے ممتا حکومت کے فیصلے کی مرکزی حکومت نوٹس لے کیونکہ گذشتہ پیر کو تامل ناڈو حکومت نے بھی سنیما ہال میں 100 فیصد سیٹوں پر ناظرین کو بٹھانے کی اجازت دی تھی۔ اس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ تمل ناڈو حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت اعلان کردہ مرکز کے کسی بھی رہنما اصول کی خلاف ورزی نہیں کرسکتی ہے۔


کورونا وائرس کی وجہ سے سات ماہ کے طویل سنیما ہال بند رہنے کی وجہ سے 15 اکتوبر کچھ شرطوں کے ساتھ کھل گئے ہیں۔ تاہم، زیادہ بھیڑ کی وجہ سے تھیٹروں میں متعدد پابندیاں ہیں، جس کی وجہ سے، ملٹی پلیکسس یا سنگل اسکرین تھیٹرز کے مالکان ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ نہیں اٹھاسکتے ہیں اور مالکان معاشی تنگی کا سامنا کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی کے اعلان سے مالکان نے راحت محسوس کی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 08, 2021 10:37 PM IST