உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بند کے دوران مہاراشٹرمیں پتھراؤ اور تشدد کے واقعات، حالات قابو میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری، گرفتاری کا سلسلہ جاری

    بند کے دوران مہاراشٹرمیں پتھراؤ اور تشدد کے واقعات حالات قابو میں، پولیس کا سرچ آپریشن جاری، گرفتاری کا سلسلہ جاری

    بند کے دوران مہاراشٹرمیں پتھراؤ اور تشدد کے واقعات حالات قابو میں، پولیس کا سرچ آپریشن جاری، گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تریپورہ میں مسلم مخالف تشدد اور شانِ رسالت میں توہین کی مخالفت میں مہاراشٹر بند کے دوران مالیگاوں، ناندیڑ اور اکولہ میں تشدد اور پتھراؤ کی واقعات رونما ہوئے۔ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے بیان جاری کرتے ہوئےحالات کو قابو میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور سینئر پولیس افسران سے رابطے میں ہیں۔

    • Share this:
    ممبئی: تریپورہ میں مسلم مخالف تشدد اور شانِ رسالت میں توہین کی مخالفت میں مہاراشٹر بند کے دوران مالیگاوں، ناندیڑ اور اکولہ میں تشدد اور پتھراؤ کی واقعات رونما ہوئے۔ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے بیان جاری کرتے ہوئےحالات کو قابو میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور سینئر پولیس افسران سے رابطے میں ہیں۔ وزیر داخلہ نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قصور وار افراد کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ تریپورہ میں مسلم مخالف تشدد اور حضرت محمد کی شان میں گستاخی کی مخالفت میں رضا اکیڈمی نے آج مہاراشٹر بند کا اعلان کیا تھا۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بند منایا گیا۔ اس بند کو سماجی، ملی اور سیاسی تنظیموں نے بھی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    ناندیڑ میں تشدد کے واقعات

    ناندیڑ میں بند کے دوران دلگور ناکہ پر رضا اکیڈمی اور تحفظ ناموسِ رسالت کے احتجاجی جلسہ عام میں شامل افراد نے بس روکنے کی کوشیش کی اور پتھراؤ کیا۔ پولیس نے جوابی طور پر لاٹھی چارج کیا۔ پتھراؤ میں تین پولیس اہلکار کے زخمی ہونے اور پولیس کی گاڑی کو نقصان پہچانے کی خبر ہے۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغے۔ ناندیڑ کے دیگر علاقوں میں بھی دوکانوں کو زبردستی بند کروانے کی واقعات سامنے آئے۔

    مالیگاوں میں پتھراؤ
    بند کے دوران رضا اکیڈمی اور سنی جمعیت العلماء کے ذمہ داران نے اعلیٰ افسران کو میمورنڈم دے کرواپس آرہے تھے کہ سہارا اسپتال کے پاس بڑی تعداد میں ہجوم جمع ہوگیا اور ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کولاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔ فی الحال مالیگاوں میں حالات قابو میں ہیں۔

    امراوتی میں بند کے دروان تشدد کے واقعات

    امراوتی شہر میں بندکے دوران زبردستی دوکانیں بند کروانے اور پتھراؤ کے واقعات سامنے آئے۔ پولیس نے حالات پرمکمل طور پر قابو کرلیا ہے اور شہر میں امن و امان قائم ہے۔ بی جے پی نے کل تشدد کے واقعات کی مخالفت میں کل امراوتی بند کا اعلان کیا ہے۔

    پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا
    ناندیڑ مالیگاوں اور اکولہ میں ہونے والے پتھراؤ اور تشدد کے معاملے میں پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پولیس افسران نے سی سی ٹی وی اور ویڈیو کلپ کی مدد سے گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مزید نوجوانوں کی گرفتاری متوقع ہے۔

    ابو عاصم اعظمی نے ریاستی حکومت سے معاملے کی شفاف انکوائری کرنے اور بے قصور نوجوانوں کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
    ابو عاصم اعظمی نے ریاستی حکومت سے معاملے کی شفاف انکوائری کرنے اور بے قصور نوجوانوں کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔


    پورے معاملے کی شفاف انکوائری ہونا چاہئے: ابوعاصم اعظمی
    مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ بند پُرامن ہونا چاہئے تھا۔ زور زبردستی سے دکانوں کو بند کرنا غلط ہے۔ ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔ ایسے میں امن وامان ہماری ترجیح ہونا چاہئے۔ ابو عاصم اعظمی نے ریاستی حکومت سے معاملے کی شفاف انکوائری کرنے اور بے قصور نوجوانوں کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاطیوں کو ضرور سزادی جائے لیکن بے قصور مسلم نوجوانوں کو پریشان نہ کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    گستاخ رسولﷺ وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مارچ، پولیس میں شکایت درج

    شیو سینا ترجمان سنجے راؤت بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تریپورہ تشدد میں بی جے پی نے جس طرح کا رول اداکیا ہے۔
    شیو سینا ترجمان سنجے راؤت بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تریپورہ تشدد میں بی جے پی نے جس طرح کا رول اداکیا ہے۔


    بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کا بیان
    مہاراشٹر اسمبلی میں حذب اختلاف کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ تشدد کے معاملات تشویشناک ہیں۔ ریاستی حکومت فوری کارروائی کرکے امن و امان کی صورتِ حال کو یقینی بنائے۔ جبکہ بی جے پی لیڈر و سابق کابینی وزیر چندرکانت پاٹل نے سوال اٹھایا کہ تریپورہ تشددکا ردعمل مہاراشٹر میں کیسے ہوسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    اجتماعی آبروریزی معاملہ: سابق وزیر گایتری پرجاپتی سمیت تین کو عمر قید کی سزا




    مہاراشٹر اسمبلی میں حذب اختلاف کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ تشدد کے معاملات تشویشناک ہیں۔
    مہاراشٹر اسمبلی میں حذب اختلاف کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ تشدد کے معاملات تشویشناک ہیں۔


    سنجے راؤت کا بی جے پی پر الزام
    شیو سینا ترجمان سنجے راؤت بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تریپورہ تشدد میں بی جے پی نے جس طرح کا رول اداکیا ہے۔ بی جے پی اسی طرح بدامنی پھیلا کر 2024 کے عام انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: