اپنا ضلع منتخب کریں۔

    محکمہ انکم ٹیکس نے کرناٹک میں مارے چھاپے، 1300 کروڑ روپے کی بلیک منی کا لگایا پتہ

    محکمہ انکم ٹیکس نے کرناٹک میں مارے چھاپے، 1300 کروڑ روپے کی بلیک منی کا لگایا پتہ

    محکمہ انکم ٹیکس نے کرناٹک میں مارے چھاپے، 1300 کروڑ روپے کی بلیک منی کا لگایا پتہ

    سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کے مطابق، 20 اکتوبر اور 2 نومبر کو بنگلورو، ممبئی اور گوا میں پھیلے 50 سے زیادہ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bangalore, India
    • Share this:
      محکمہ انکم ٹیکس نے جمعرات کو بلیک مانی کے خلاف ایک مہم چلاتے ہوئے کرناٹک میں چھاپے کے بعد 1300 کروڑ روپے کی بے حساب آمدنی کا پتہ لگایا ہے۔ محکمہ نے 20 اکتوبر 2022 اور دو نومبر کو کچھ ایسے افراد پر تلاشی مہم چلائی، جنہوں نے مختلف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی معاہدے (جے ڈی اے) کیے تھے۔

      24 کتوڑ روپے سے زیادہ نقد اور سونے کے زیورات ضبط
      سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کے مطابق، 20 اکتوبر اور 2 نومبر کو بنگلورو، ممبئی اور گوا میں پھیلے 50 سے زیادہ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ سی بی ڈی ٹی نے ایک بیان میں کہا کہ تلاشی کارروائیوں میں اب تک 1,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی بے حساب آمدنی کا پتہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور سونے کے زیورات سمیت غیر ظاہر شدہ اثاثے بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

      آئی ٹی آر بھی داخل نہیں کیے
      تلاشی مہم کے دوران دستاویزوں اور ڈیجیٹل ڈیٹا کے طو رپر بڑی تعداد میں متنازعہ ثبوت ملے اور ضبط کیے گئے۔ آگے بیان میں کہا کہ یہ بھی پایا گیا ہے کہ کچھ زمین مالکان نے کئی سالوں کے لیے اپنے آئی تی آر بھی داخل نہیں کیے، جہاں انہیں کیپیٹل گین آمدنی حاصل ہوئی تھی۔

      آگے کہا کہ، فروختگی کے معاہدوں، ترقیاتی معاہدوں اور قبضے کا سرٹیفکیٹ (او سی ایس) کے تعلق سے ثبوت بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ ان ثبوتوں سے پتہ چلا ہے کہ او سی جاری ہونے کے بعد بھی زمین کے مالکان نے مختلف ڈویلپرز کو جے ڈی اے کے ذریعے ترقی کے لیے دی گئی زمین کی منتقلی پر کیپیٹل گین سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ظاہر نہیں کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      آفتاب کا جھوٹ بے نقاب، شردھا کی لاش کے 35 نہیں بلکہ 18 سے 20 ٹکڑے کئے تھے

      یہ بھی پڑھیں:
      اترپردیش: اعظم خان کو لگا بڑا جھٹکا، اب نہیں ڈال پائیں گے ووٹ،ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کا حکم

      جب ٹیکس چوری کا معاملہ تاجروں کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے اپنی کوتاہی کا اعتراف کیا اور اپنے متعلقہ کیسز میں پائے جانے والے کیپیٹل گین سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ظاہر کرنے اور اس پر واجب الادا ٹیکس ادا کرنے پر رضامند ہوگئے۔ وہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: