ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رابرٹ واڈرا کے دفتر پہنچی انکم ٹیکس کی ٹیم ، بے نامی املاک کیس میں کررہی ہے پوچھ گچھ

رابرٹ واڈرا پر لندن کے براینسٹن اسکوائر میں 1.9 ملین پاونڈ کی قیمت کا مکان خریدنے کیلئے منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ واڈرا فی الحال پیشگی ضمانت پر باہر ہیں ۔

  • Share this:
رابرٹ واڈرا کے دفتر پہنچی انکم ٹیکس کی ٹیم ، بے نامی املاک کیس میں کررہی ہے پوچھ گچھ
رابرٹ واڈرا کے دفتر پہنچی انکم ٹیکس کی ٹیم ، بے نامی املاک کیس میں کررہی ہے پوچھ گچھ

بے نامی املاک کے معاملہ میں انکم ٹیکس محکمہ کے افسران نے پیر کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کا بیان درج کیا ۔ جانچ سے وابستہ ایک آئی ٹی محکمہ کے ذرائع نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو اس کی جانکاری دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ بے نامی املاک کے معاملہ میں بیان درج کرنے کیلئے آئی ٹی ٹیم سکھدیووہار میں واقع رابرٹ واڈرا کے دفتر پہنچی ہے ۔


رابرٹ واڈرا پر لندن کے براینسٹن اسکوائر میں 1.9 ملین پاونڈ کی قیمت کا مکان خریدنے کیلئے منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ واڈرا فی الحال پیشگی ضمانت پر باہر ہیں ۔ ان کے خلاف آئی ٹی محکمہ کے علاوہ انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ محکمہ بھی منی لانڈرنگ کے تحت جانچ کررہا ہے ۔



اس سے پہلے ای ڈی نے واڈرا پر منی لانڈرنگ کیس کی جانچ میں تعاون نہیں کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ حالانکہ واڈرا کے وکیل نے ای ڈی کے دعووں کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایجنسی جب کبھی ان کے موکل کو بلاتی ہے ، وہ اس کے سامنے پیش ہوتے ہیں ۔ انہوں نے جانچ میں پورا تعاون کیا ہے ۔

رابرٹ واڈرا کے وکیل نے یہ بھی کہا تھا کہ ای ڈی نے جو سوالات کئے ، ان کے موکل نے ان کا جواب دیا ۔ ای ڈی کے لگائے گئے الزامات کو قبول نہیں کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ اصل طور پر واڈرا کنبہ کا تعلق پاکستان کے سیالکوٹ سے ہے ۔ تقسیم ہند کے وقت راجویندر واڈرا کے والد یعنی رابرٹ واڈرا کے دادا ہندوستان آکر بس گئے تھے ۔ رابرٹ واڈرا کے پاس ایک بھائی اور ایک بہن تھی ۔ سال 2001 میں ان کی بہن کی کار حادثہ میں موت ہوچکی ہے اور 2003 میں ان کے بھائی نے خودکشی کرلی تھی ۔ 2009 میں ان کے والد کی بھی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی ۔ اب واڈرا کنبہ میں ان کی ماں ہی ان کے ساتھ ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 04, 2021 03:24 PM IST