ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی حکومت کا اہم فیصلہ، اب ایک نہیں دو ماہ میں لگے گی کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز

Covishield Vaccine: اب کووی شیلڈ کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان کے فرق کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اس فرق کی اب کم ازکم 6 سے8 ہفتے کا کر دیا گیا ہے۔

  • Share this:
مرکزی حکومت کا اہم فیصلہ، اب ایک نہیں دو ماہ میں لگے گی کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز
مرکزی حکومت کا اہم فیصلہ، اب ایک نہیں دو ماہ میں لگے گی کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز

نئی دہلی: ہندودستان میں کورونا وائرس وبا کے بڑھتے خطرے کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری مہم بھی کافی تیزی سے چل رہی ہے۔ ملک میں اب تک 4.5 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین کی ڈوز دی جاچکی ہے۔ اس درمیان مرکزی حکومت کی طرف سے پیر کو سبھی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو کووی شیلڈ کو لے کر ایک اہم حکم جاری کیا گیا ہے۔


حکومت کا کہنا ہے کہ اب کووی شیلڈ کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان کے فرق کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اس فرق کو اب کم ازکم 6 سے 8 ہفتے کا کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز کو 4 سے 6 ہفتے میں دیا جاتا تھا۔ ویکسین پر نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ آن ایمیونائزیشن اور نیشنل ایکسپرٹ گروپ کے مشورے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صرف کووی شیلڈ کے لئے لیا گیا ہے۔ کو ویکسین پر یہ نافذ نہیں ہوگا۔


پانچ ریاستوں میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملے


واضح رہے کہ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو کہا گیا کہ مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے اور انفیکشن کے نئے معاملوں میں ان ریاستوں کی حصہ داری 80.5 فیصد ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے 46,951 نئے معاملے سامنے آئے، جو اس سال ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ وزارت نے بتایا کہ مہاراشٹر میں 30,535 نئے معاملے سامنے آئے، جو ایک دن میں سامنے آنے والے معاملات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب میں 2,644 اور کیرل میں 1,875 نئے معاملے سامنے آئے۔ وزارت کی طرف سے کہا گیا کہ مہاراشٹر، پنجاب، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، دہلی، گجرات، کرناٹک اور ہریانہ میں فی دن سامنے آنے والے معاملات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں ابھی کووڈ-19 کے 3,34,646 مریض زیر علاج ہیں اور یہ تعداد انفیکشن کے کل معاملات کا 2.87 فیصد ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 25,559 کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ہر روز انفیکشن کی شرح 3.70 ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 22, 2021 07:13 PM IST