ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Independence Day 2020: وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا- وطن کی خود مختاری کے تحفظ کیلئے ملک جوش و ولولہ سےلبریز

وزیر اعظم نریندر مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے چین اور پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا اور لداخ میں دنیا نے اس کی جھلک دیکھی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 15, 2020 11:30 AM IST
  • Share this:
Independence Day 2020: وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا- وطن کی خود مختاری کے تحفظ کیلئے ملک جوش و ولولہ سےلبریز
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا- وطن کی خود مختاری کے تحفظ کیلئے ملک جوش و ولولہ سے لبریز

نئی دہلی:  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چین اور پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا اور لداخ میں دنیا نے اس کی جھلک دیکھی ہے۔ وزیر اعظم نریندر  مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے پرچم کشائی کے بعد ملک سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جوش و جذبے سے لبریز ہے۔ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تقریبا تین ماہ تک جاری رہنے والے تنازع پرانہوں نے کہا ’’ایل او سی سے لیکر ایل اے سی تک ملک کی خودمختاری و سالمیت پر جس کسی نے آنکھ اٹھائی ہے ملک نے ،ملک کی فوج نے اس کا اسی زبان میں جواب دیا ہے‘‘۔



تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی خودمختاری کا وقار ہمارے لئے سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا’’ملک کے بہادر فوجی مادر وطن کی حفاظت کے لئے کیا کر سکتے ہیں ، ملک کیا کرسکتا ہے ، دنیا نے لداخ میں دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 15, 2020 11:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading