ہندوستانی کی آزادی 1946 یا 48 میں کیوں نہیں ملی؟ 15 اگست کی جگہ پرکسی اورتاریخ کوکیوں نہیں ملی؟ اورکیوں پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے نصف شب کی آزادی اور 'نئی صبح' کا اعلان کیا؟ ہرسال آزادی کا جشن مناتے ہوئے یا آزادی کی کہانیاں کتابوں میں پڑھتے ہوئے کیا کبھی آپ کے دل میں یہ سوال آیا کہ ہندوستان کو آزاد کرنے کا دن ہے، سال اوروقت برطانوی حکومت نے کیسے اورکن وجوہات سے طے کیا تھا۔
ہندوستان کی یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سوال کے جواب کے بہانے جانئے کہ آزادی کے جدوجہد میں مصروف ہمارے لیڈران اوربرطانوی حکومت کے درمیان کس کس طرح کے تبادلہ خیال ہورہے تھے اورایک تاریخ کے پیچھے کتنی اورتاریخیں گواہ ہیں۔
ایسا نہیں تھا کہ یہ تاریخ مقرر تھی یا ایک بارمیں ہی طے ہوگئی تھی۔ اگرپنڈت جواہر لال نہرو کی مرضی کے مطابق تاریخ طے ہوئی ہوتی تو شاید ہم آج 26 جنوری کو یوم آزادی کے طور پر منا رہے ہوتے۔ اگر شاید آخری برطانونی وائس رائے ماونٹ بیٹن کی پوری مرضی چل گئی ہوتی تو شاید ہندوستان اپنی یوم آزادی 30 جون کو منا رہا ہوتا۔ پھر آخرکیا ہوا کہ یہ تمام تاریخیں تبدیل ہوکرایک نئی تاریخ منتخب کی گئی اورکیوں؟ آئیے شروع سے کہانی شروع کرتے ہیں۔
یوم جمہوریہ کیوں ہوسکتا تھا یوم آزادیکانگریس کے صدر کے طور پر جواہر لال نہرو نے 1929 میں پہلی بار برطانوی حکومت سے مکمل سوراج کی اپیل کی اوریوم آزادی 26 جنوری کو منانے کا اعلان کیا۔ یہی نہیں 1930 کے بعد سے اسی تاریخ کو ہرسال یوم آزادی منایا بھی گیا، لیکن یہ تاریخ ہندوستان کے حقیقی یوم آزادی میں تبدیل نہیں ہوسکی، اس لئے اسے بعد میں یوم جمہوریہ کے طور پر محفوظ کیا گیا، جب 1950 میں اسی تاریخ پرہندوستان کا آئین نافذ کیا گیا۔
30 جون کیسے ہوتی یوم آزادی کی تاریخ؟ہندوستان کو آزادی دینے کی پوری کارروائی کے لئے آخری وائس رائے کے طور پر برطانوی حکومت نے ماونٹ بیٹن کو مقرر کیا تھا۔ ماونٹ بیٹن نے ایک مسودہ تیارکیا تھا، جسے جون 3 ماونٹ بیٹن پلان کے نام سے جانا جاتا ہے اوراس میں تجویز تھی کہ برطانوی حکومت 30 جون 1948 کو ساری طاقت ہندوستان کو منتقل کرے، لیکن اس وقت کے ہندوستانی لیڈروں کے ساتھ اس تجویزپر اتفاق نہیں بن سکا اوریہ تاریخ تبدیل ہوگئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔