یوم آزادی : عقیدے کے نام پرتشدد ناقابل برداشت ، تین طلاق پر خواتین کی مدد کی : وزیر اعظم مودی
منگل کو ملک آزادی کی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ پورے ملک میں اس کو لے کر خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 15, 2017 03:24 PM IST

منگل کو ملک آزادی کی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ پورے ملک میں اس کو لے کر خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے ۔
نئی دہلی : منگل کو ملک آزادی کی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ پورے ملک میں اس کو لے کر خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے ۔ اس موقع پر جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ پرترنگا لہرایا وہیں، ملک کے مختلف حصوں میں بھی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں ۔
وزیر اعظم صبح 7.20 بجے لال قلعہ پہنچے، جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ اس سے پہلے وہ راج گھاٹ گئے تھے، جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ خیال رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھرمیں سخت سیکورٹی بندوبست کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی ایجنسیاں سخت چوکسی برت رہی ہیں ۔
وزیر اعظم مودی کی تقریرکا لائیو آپ ڈیٹس ۔
وزیر اعظم لال قلعہ کی فصیل سے قوم کا خطاب کررہے ہیں ۔
بھارت چھوڑو تحریک کے 75 سال پورے ۔
آزاد ہندوستان کے لئے یہ سال خاص ہے ۔
ملک کے لئے قربانی دینے والوں کو سلام ۔
ملک میں ہم قابل، طاقتور، سب کے لئے موقع کے طور پر ہم نیو انڈیا بنا سکتے ہیں ۔
ملک کی 75 ویں سالگرہ تک ہم ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں ۔
سوا سو کروڑ باشندگان وطن میں نہ کوئی چھوٹا ہے نہ کوئی بڑا ۔
ملک میں ریکارڈ فصل کی پیداوار ۔
ملک میں دال کی رپكارڈ پیداوار ہوئی ۔
نوٹ بندی سے بدعنوان پر لگام لگی ۔
نوٹ بندی کے وقت لوگوں نے صبر دکھایا ۔
ملک کی ترقی میں ریاستوں کی شراکت داری ۔
جمہوریت ووٹ تک محدود نہیں ہو سکتی ۔
ملک میں مڈل کلاس کو کئی فائدہ ملے ۔
گاؤں گاؤں میں بجلی پہنچ رہی ہے ۔
مہنگائی پر کنٹرول کیا ۔
ملک میں دگنی رفتار سے سڑکیں بن رہی ہیں ۔
دہشت گردی کے خلاف دنیا کے کئی ملک میں ہمارے ساتھ ہیں ۔
جی ایس ٹی سے ملک کو نئی طاقت ملی ۔
ون رینک ون پنشن کا حکومت نے وعدہ نبھایا ۔
ملک کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ۔
سال 2018 ملک کے لئے کافی اہم ۔
ارجن کا کرشن کو پیغام یاد کیجئے ۔
غریبوں کو لوٹنے والے بے چین ہیں.
آٹھ سو کروڑ کی جائیداد ضبط کی گئی۔
ملک میں ایمانداری کا جشن ۔
مایوسی چھوڑ دیجئے ، تبدیلی میں اعتماد دیجئے ۔
ملک میں ترقی کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا ۔
بڑی تبدیلی کی وجہ سے رکاوٹیں آتی ہیں ۔
عقیدے کے نام پر تشدد برداشت نہیں ۔
تین طلاق کے خلاف خواتین کی مدد ۔
تین طلاق متاثرہ بہنوں نے تحریک چلائی ۔
نوجوانوں کو بغیر ضمانت لون دیا ۔
عوامی شراکت داری سے ملک کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے ۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا ۔
آب پاشی کے 21 بڑے منصوبے مکمل کئے ۔ اب 50 منصوبے مکمل کرنے ہیں ۔
سرجیکل اسٹرائیک سے دنیا نے ہندوستان کا لوہا مانا ۔
تین لاکھ کمپنیاں صرف سیل کمپنی ہیں اور حوالہ کا کاروبار کرتی ہیں ۔
دو لاکھ کروڑ تک کے کالے دھن کو بینکوں تک پہنچنا پڑا ۔
سوا لاکھ کروڑ کا کالا دھن پکڑا گیا ۔
حکومت بننے کے بعد ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ۔
کشمیر کا مسئلہ ہر کشمیری کو گلے لگا کر حل ہوگا ۔
کشمیر کو پھر سے جنت جیسا بنانے کیلئے حکومت پرعزم ۔