உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Independence Day:یوم آزادی سے ایک دن پہلے شام کو قوم سے خطاب کریں گی صدر دروپدی مرمو، یہاں دیکھ سکتے ہیں لائیو

    صدر دروپدی مرمو کا قوم سے خطاب آج۔

    صدر دروپدی مرمو کا قوم سے خطاب آج۔

    Independence Day: مرمو (64) نے 25 جولائی کو ملک کے 15ویں صدر کے طور پر حلف لیا تھا۔ وہ سب سے کم عمر اور اعلیٰ آئینی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی ہیں۔

    • Share this:
      Independence Day:صدر دروپدی مرمو یوم آزادی سے ایک دن قبل آج اتوار کی شام قوم سے خطاب کریں گی۔ بطور صدر قوم سے یہ ان کا پہلا خطاب ہوگا۔ راشٹرپتی بھون نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کا خطاب شام 7 بجے سے آل انڈیا ریڈیو کے تمام قومی نیٹ ورکس اور تمام دوردرشن چینلوں پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

      بتایا یہ بھی گیا ہے کہ، صدر جمہوریہ کا خطاب پہلے ہندی اور پھر انگریزی میں نشر کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’دوردرشن پر ہندی اور انگریزی میں خطاب کے ٹیلی کاسٹ ہونے کے بعد، اسے اس کے علاقائی چینلز متعلقہ علاقائی زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کریں گے۔ آل انڈیا ریڈیو اسے علاقائی زبان میں رات 9.30 بجے اپنے متعلقہ علاقائی نیٹ ورکس پر ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      China کو ہندوستانی علاقہ میں گھسنے نہیں دیا، دشمنوں کو کرارا جواب دیا جائے گا:راجناتھ سنگھ

      CWG 2022 Medalis: پی ایم مودی نے کھلاڑیوں سے کہا، آپ میری فیملی کا حصہ ہیں

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستانی فوج پہلی مرتبہ ہندوستان میں، SCO کے اینٹی ٹیررزم ڈرل میں لے گی حصہ

      MP News: بی جے پی ترنگا بیچ رہی ہے اور ہم مفت تقسیم کر رہے ہیں : عارف مسعود

      دروپدی مرمو نے 15ویں صدر کے طور پر لیا تھا حلف
      بتا دیں، مرمو (64) نے 25 جولائی کو ملک کے 15ویں صدر کے طور پر حلف لیا تھا۔ وہ سب سے کم عمر اور اعلیٰ آئینی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی ہیں۔ وہ پہلی صدر ہیں جو ملک کی آزادی کے بعد پیدا ہوئیں۔ بتادیں کہ یوم آزادی کی ملک بھر میں خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں ہر بار کی طرح اس سال بھی یوم آزادی پر خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں کیونکہ وزیر اعظم لال قلعہ سے ترنگا لہرائیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: