ائیر اسٹرائیک : ہندوستانی فضائیہ نے ویڈیو شیئر کرکے بتایا ، پاکستان کے بالاکوٹ میں کیسے برسائے تھے بم

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں داخل ہوکر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نیست و نابود کیا تھا ۔

Oct 04, 2019 01:48 PM IST | Updated on: Oct 04, 2019 01:48 PM IST
ائیر اسٹرائیک : ہندوستانی فضائیہ نے ویڈیو شیئر کرکے بتایا ، پاکستان کے بالاکوٹ میں کیسے برسائے تھے بم

ائیر اسٹرائیک : ہندوستانی فضائیہ نے ویڈیو شیئر کرکے بتایا ، بالاکوٹ میں کیسے برسائے تھے بم

ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں ائیر اسٹرائیک کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے ۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں داخل ہوکر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نیست و نابود کیا تھا ۔ ہندوستانی فضائیہ کے نئے سربراہ راکیش سنگھ بھدوریا نے پریس کانفرنس کے دوران بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک کا ایک پروموشنل ویڈیو جاری کیا ۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہندوستانی فوج نے بالا کوٹ میں ائیر اسٹرائیک کی تھی ۔

Loading...

غور طلب ہے کہ اسی سال 14 فروری کو سی آر پی ایف کے قافلہ پر جیش محمد کے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔ اس حملہ میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے ۔ حملہ کے 13 دن بعد 26 فروری کو ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں گھس کر جیش محمد کے ٹریننگ کیمپوں پر فضائی حملہ کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں کافی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

ویڈیو کے آغاز میں دکھایا گیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد کس طرح ملک بھر میں غصہ تھا ۔ ہندوستان کا ہر شہری پاکستان سے انتقام لینا چاہتا تھا ، جس کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے بالاکوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ۔ 1.24 منٹ کے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے کس طرح مشن کو پورا کیا اور دنیا کو دکھا دیا کہ جو بھی آنکھ دکھائے گا ، اس کو وہ اسی کی سرزمین پر گھس کر مارے گا ۔

Loading...