உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Eid al-Fitr 2022: ملک بھر میں مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی عید الفطر، وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد

    Eid Ul Fitr 2022: ملک بھر میں مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی عید الفطر

    Eid Ul Fitr 2022: ملک بھر میں مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی عید الفطر

    وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کے ذریعہ پورے ملک کے عوام کو مارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمارے معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارہ کے جذبے کو فروغ دیے گا۔ سبھی کو اچھی صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔

    • Share this:
      دارالحکومت دہلی سمیت ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں آج یعنی تین مئی بروز منگل عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ تمام ریاستی حکومتوں کی جانب سے سیکورٹی کے پختہ انتطامات کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں عید گاہوں اور مساجد میں نماز عیدالفطر کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ملک کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

      وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر پر نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع ہمارے معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو بڑھائے گا۔ سب کو اچھی صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔



      مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے متفقہ اعلانات کے مطابق، عیدالفطر منگل کو منائی جارہی ہے، اتوار کے روز پورے ہندوستان میں شوال 1443ھ کا چاند نظر نہیں آیا، ساتھ ہی عرب ممالک میں بھی اتوار کے روز کہیں چاند نظرآیا،  جس کے پیش نظر پیر کو تیسواں روزہ تھا۔ ملک بھر میں کہیں سے بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شرعی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی، چاند کمیٹی، جامع مسجد کے شاہی امام، لکھنو چاند کمیٹی کے چیئرمین وغیرہ نے بھی شوال کا چاند نظر نہیں آنے کی صورت مین تیس روزہ مکمل کئے جانے کا اعلان تھا۔

      وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
      وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔


      یوپی پولیس پوری طرح سے چاق وچوبند

      اترپردیش سمیت پورے ملک میں عیدالفطر کا تہوار (3 مئی) کو منایا جائے گا۔ اس کو لے کر یوپی پولیس نے سیکورٹی چاق وچوبند کی گئی ہے۔ وہیں، یوپی کے ای ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ اس سال ریاست میں کل 31,151 مقامات پر نماز ادا کی جائے گی۔ ساتھ ہی کہا کہ اس بار 2,846 مقامات کو نامزد کرکے سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ یوگی نے افسران کو عید کے ساتھ پرشو رام جینتی اور اکشے پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے تہواروں کے پیش نظر بہتر سیکورٹی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

      یوپی پولیس نے مذہبی مقامات سے لاوڈاسپیکر ہٹوائے

      پرشانت کمار کے مطابق، یوپی میں مذہبی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ میں اور آپسی اتفاق رائے کے بعد 60,000 لاوڈ اسپیکر ہٹائے گئے۔ اس کے علاوہ تقریباً اتنے ہی لاوڈ اسپیکر کی آواز کم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے احکامات کے بعد 25 اپریل سے یوپی میں مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکر اتارنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جو کہ ابھی تک جاری ہے۔


      وہیں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) نے 3 مئی کو عیدالفطر، پرشو رام جینتی اور اچھے ترتیا کے تہوار کو دیکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ ماحول کے پیش نظر پولیس/انتظامیہ کو زیادہ حساس رہنا ہوگا۔ وہیں انہوں نے افسران کو حکم دیا ہے کہ مذہبی رہنماوں سے بات چیت کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ سڑک شاہراہ، نقل وحمل میں رخنہ اندازی کرکے کوئی مذہبی انعقاد نہ ہو۔ جبکہ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا تھا کہ عیدالفطر، اکشے ترتیا اور پرشو رام جینتی کے موقع پر ریاست میں بجلی سپلائی کو بہتر رکھیں۔ کہیں پر بھی غیر ضروری کٹوتی نہ ہو۔

      نوئیڈا میں بھی خاص تیاری

      نوئیڈا کے اے ڈی جی پی رنوجے سنگھ کے مطابق، عیدالفطر کے لئے ہم نے پوری تیاریاں کرلی ہیں۔ ہم لوگوں نے اپنے زون کے سبھی مساجد، مدراس، امام باڑہ کے امام اور وہاں کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں انتظامیہ کی گائیڈ لائن سے واقف کرایا گیا۔ اسی کے حساب سے عید الفطر منائی جائے گی اور سبھی نے اس پر اپنی رضامندی دی ہے۔ سبھی لوگ محسوس کریں اور پُرامن طریقے سے تہوار منایا جائے، اس کے لئے ہم علاقے میں مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں اور ہمارے لوگ علاقے میں بھی تعینات ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: