ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر: ہندوستان اور پاکستان نے قیدیوں کی فہرست کا کیا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان نے ان کی جیلوں میں بند ایک دوسرے کے سول قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ان فہرستوں کا تبالہ نئی دہلی اوراسلام آباد میں ایک ساتھ سفارتی ذرائع سے کیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 01, 2020 05:14 PM IST
  • Share this:
بڑی خبر: ہندوستان اور پاکستان نے قیدیوں کی فہرست کا کیا تبادلہ
بڑی خبر: ہندوستان اور پاکستان نے قیدیوں کی فہرست کا کیا تبادلہ

نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان نے ان کی جیلوں میں بند ایک دوسرے کے سول قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ان فہرستوں کا تبالہ نئی دہلی اوراسلام آباد میں ایک ساتھ سفارتی ذرائع سے کیا گیا۔



وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستان نے اس کی جیلوں میں بند 265 پاکستانی عام شہریوں اور 97 ماہی گیروں کی ایک فہرست پاکستان کو سونپی۔ اسی طرح پاکستان نے اس کی جیلوں میں بند 54 شہریوں اور 270 ماہی گیروں کی ایک فہرست ہندوستان کو سونپی۔



قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ برس 2008 کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جس میں ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو اس طرح کی فہرستوں کا تبادلہ کرنے کا التزام ہے۔ ہندوستان نے ان تمام 7 عام شہریوں اور 106 ماہی گیروں کو فوراََ رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
First published: Jul 01, 2020 05:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading