جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 کی منسوخی: سعودی عرب نے ہند۔ پاک کو دیا یہ مشورہ ۔ پڑھیں یہاں

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیرکوخصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 ہٹائے جانے پرسعودی عرب نے ہندوستان اورپاکستان کو خطےمیں امن واستحکام کی برقراری کے لیے اقدامات کرنے کا مشورہ دیاہے۔

Aug 08, 2019 10:23 AM IST | Updated on: Aug 08, 2019 10:32 AM IST
جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 کی منسوخی: سعودی عرب نے ہند۔ پاک کو دیا یہ مشورہ ۔ پڑھیں یہاں

وزیراعظم نریندرمودی اورسعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی فائل فوٹو۔(تصویر:نریندرمودی، ٹویٹر)۔

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیرکوخصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 ہٹائے جانے پرسعودی عرب نے ہندوستان اورپاکستان کو خطے میں امن واستحکام کی برقراری کے لیے اقدامات کرنے کا مشورہ دیاہے۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ خطے میں امن واستحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ ریاض نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ تنازع جموں وکشمیر کا پرامن حل بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں نکالا جائے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب جموں و کشمیر کے موجووہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جس کی وجہ ہندوستان کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے۔واضح رہے کہ آرٹیکل 370 جموں وکشمیر کےلئے خودمختاری کی ضمانت ہے‘۔

Loading...

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

Loading...