COVID-19 Vaccination:کووی شیلڈ یا کوویکسین لے چکے لوگ لگاسکیں گے کوربیویکس ویکسین، DCGI نے بوسٹر ڈوز کے طور پر دی منظوری
COVID-19 Vaccination: بائیولوجیکل ای لمیٹڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ہنگامی صورت حال میں، کوویکسین یا کووی شیلڈ ویکسین کے ابتدائی خوراکوں کے چھ ماہ بعد بائیولوجیکل ای کی کوربیویکس (Corbevax) ویکسین دی جا سکتی ہے۔
COVID-19 Vaccination: بائیولوجیکل ای لمیٹڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ہنگامی صورت حال میں، کوویکسین یا کووی شیلڈ ویکسین کے ابتدائی خوراکوں کے چھ ماہ بعد بائیولوجیکل ای کی کوربیویکس (Corbevax) ویکسین دی جا سکتی ہے۔
COVID-19 Vaccination: کورونا کے خلاف جاری جنگ میں ملک کو ایک اور ہتھیار مل گیا ہے۔ حیدرآباد کی دوا ساز کمپنی بائیولوجیکل ای کی اینٹی کورونا وائرس ویکسین کوربیویکس کو ہنگامی صورت حال میں بوسٹر ڈوز کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا(Drug Controller General of India, DCGI) نے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے اسے منظور کیا ہے۔ مکس اینڈ میچ بوسٹر خوراک کے طور پر منظور کی جانے والی کوربیویکس ملک کی پہلی ویکسین ہے۔
مکس اینڈ میچ بوسٹر ڈوز کا مطلب ہے کہ کووی شیلڈ یا کوویکسین کی دونوں بنیادی خوراکیں لے چکے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ کو اب ہنگامی صورت حال میں Corbevax لگوا سکتے ہیں۔ کوربیویکس کو پانچ سال سے زیادہ عمر کے بچوں میں استعمال کے لیے بھی منظور کیا گیا ہے۔ بائیولوجیکل ای کی منیجنگ ڈائریکٹر مہیما دتلا نے کہا، "ہم DCGI کے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔ اس سے ہندوستان میں کورونا کی بوسٹر خوراک کی کمی پوری ہو جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اپریل کے مہینے میں ڈی سی جی آئی نے 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بائیولوجیکل-ای کی اینٹی کوویڈ ویکسین کوربیویکس کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔ اب یہ ویکسین 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو دی جارہی ہے۔
اس سے پہلے، کووی شیلڈ(Covishield) یا کوویکسین (Covaccine) کو احتیاطی ڈوز کے طور پر لگایا جا رہا تھا تاہم، اگر احتیاطی خوراک ایک جیسی ہے، تو دونوں ابتدائی خوراکیں ہوتی ہیں۔ بائیولوجیکل ای لمیٹڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ہنگامی صورت حال میں، کوویکسین یا کووی شیلڈ ویکسین کے ابتدائی خوراکوں کے چھ ماہ بعد بائیولوجیکل ای کی کوربیویکس (Corbevax) ویکسین دی جا سکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔