ہوم » نیوز » وطن نامہ

پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش، ہندوستان نے سب سے طاقتور پانچ ممالک کو دی جانکاری

پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لےکر ملک میں غم وغصے کا ماحول ہے۔ اس حملے میں 40 سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے ہیں۔

  • Share this:

پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لےکر ملک میں غم وغصے کا ماحول ہے۔ اس حملے میں 40 سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے ہیں۔ وہیں اس حملے کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی۔ ہندوستانی حکومت نے اس معاملہ میں سخت قدم اٹھاتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان حکومت نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ چھوڑنے کے لئے ہر ممکن سیاسی قدم اٹھائےگا۔ میڈیا خبروں کے مطابق ہندوستان نے اقوام متحدہ کے ارکان ممالک جن میں چین، خلیج ممالک، جاپان، یوروپی ملک شامل ہیں ان سے پاکستان کے تعلق سے دہشت گردی پر بات چیت کی اور پاکستان کے خلاف قدم اٹھانے پر زور دیا۔

علاوہ ازیں  ہندوستان نے پی5 ممالک سے بھی اس بارے میں بات چیت کی۔ پی5 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ مستقل ارکان کا ایک گروپ ہے جن میں امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس اور چین شامل ہیں۔

First published: Feb 16, 2019 07:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading