உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہند-کناڈا کے انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹرنے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے

    کناڈا کے آئی ڈی آر سی کے پریزیڈینٹ ڈاکٹر جین لیبل نے دستخط کئے ہیں۔

    کناڈا کے آئی ڈی آر سی کے پریزیڈینٹ ڈاکٹر جین لیبل نے دستخط کئے ہیں۔

    حکومت ہند اور کناڈا کے انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر (آئی ڈی آر سی) نے موجودہ اور مستقبل میں عالمی اور مقامی ترقیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں تحقیقی مدد پر مبنی پروگرام کے سلسلے میں آج یہاں ایک مفاہمتی دستاویز(ایم او یو) پر محکمہ اقتصادی امور(باہمی تعاون) کے جوائنٹ سیکریٹری مسٹر ایس سیلوا کمار اور کناڈا کے آئی ڈی آر سی کے پریزیڈینٹ ڈاکٹر جین لیبل نے دستخط کئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔حکومت ہند اور کناڈا کے انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر (آئی ڈی آر سی) نے موجودہ اور مستقبل میں عالمی اور مقامی ترقیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں تحقیقی مدد پر مبنی پروگرام کے سلسلے میں آج یہاں ایک مفاہمتی دستاویز(ایم او یو) پر محکمہ اقتصادی امور(باہمی تعاون) کے جوائنٹ سیکریٹری مسٹر ایس سیلوا کمار اور کناڈا کے آئی ڈی آر سی کے پریزیڈینٹ ڈاکٹر جین لیبل نے دستخط کئے ہیں۔

      مفاہمتی دستاویز پر دستخط کی تقریب کے دوران ہندوستان نے ملک میں خزانہ، زراعت، صنعت اور صحت کے شعبوں سمیت متعدد شعبوں میں آئی ڈی آر سی کی معیاری تحقیق میں تعاون کی تعریف کی۔

      آئی ڈی آر سی، 1972 سے ہندوستان میں اداروں، محققین اور غیر سرکاری اداروں(این جی او) کی وساطت سے 551 تحقیقی سرگرمیوں میں 159 ملین کناڈائی ڈالر مالیت کا سرمایہ فراہم کیا ہے۔گزشتہ پانچ برسوں(2012۔17) کے دوران آئی ڈی آر سی نے ہندوستان میں 51 ملین کناڈائی ڈالر مالیت کے 96 تحقیقی پروجیکٹوں کو سرمایہ فراہم کیاہے۔
      First published: