ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ آج، راج پتھ پر نظر آئے گی ملک کی فوجی طاقت اور تہذیبی وراثت کی جھلک

Republic Day 2021: یوم جمہوریہ پریڈ میں پہلی بار رافیل جنگی طیارے حصہ لیں گے تو 32 جھانکیوں میں ملک کی خوشحال تہذیبی ورثہ، اقتصادی ترقی اور فوجی طاقت کی آن بان شان نظر آئے گی۔

  • Share this:
یوم جمہوریہ آج، راج پتھ پر نظر آئے گی ملک کی فوجی طاقت اور تہذیبی وراثت کی جھلک
یوم جمہوریہ آج، راج پتھ پر نظر آئے گی ملک کی فوجی طاقت اور تہذیبی وراثت کی جھلک۔ فائل فوٹو پی ٹی آئی

نئی دہلی: ہندوستان آج 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راجدھانی میں نکلنے والے پریڈ (Republic Day Parade) کے دوران پہلی بار رافیل جنگی طیارہ (Rafale fighter Jet) کی اڑان کے ساتھ ٹی-90 ٹینکوں، آئیسومرک الیکٹرانک وارفیئر سسٹم، سکھوئی -30 ایم کے آئی جنگی طیارہ سمیت اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔ وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ یوم جمہوریہ پریڈ میں راج پتھ پر 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جھانکیوں، وزارت دفاع کی 6 جھانکیوں، دیگر مرکزی وزارت اور نیم فوجی دستوں کی 9 جھانکیوں سمیت 32 جھانکیوں میں ملک کی خوشحال تہذیبی ورثہ، معاشی ترقی اور فوجی طاقت کی عکاسی ہوگی۔


وزارت دفاع نے کہا، ’اسکولی طلبا لوک رقص پیش کریں گے۔ اوڈیشہ میں کالا ہانڈی کے منموہک لوک رقص بجاسل، فٹ انڈیا موومنٹ اور آتم نربھر بھارت کی مہم کی مثال بھی پیش کی جائے گی’۔ وزارت نے کہا کہ بنگلہ دیش کے فوجی اہلکاروں کی 122 رکنی ٹکڑی بھی آج راج پتھ پر قدم تال کرے گی۔ بیان میں کہا گیا، ’بنگلہ دیش کی ٹکڑی، بنگلہ دیش کے جوانوں کی میراث کو آگے بڑھائے گی، جنہوں نے لوگوں پر استحصال اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور بنگلہ دیش کو 1971 میں آزادی دلائی۔


ملک کے لئے قربانی دینے والے ہیروز کو پھول پیش کریں گے وزیر اعظم


یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز راشٹریہ سمر اسمارک میں وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کے ذریعہ ملک کے لئے قربانی دینے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوگا۔ وزارت نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے لئے قربانیاں دینے والے ہیروز پر پھول چڑھائیں گے۔" اس کے بعد، وزیر اعظم اور دیگر معززین راج پتھ میں پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔" روایت کے مطابق، پرچم کشائی کے بعد، قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ وزارت نے کہا کہ پریڈ کا آغاز صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے سلامی لینے کے بعد ہوگا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 26, 2021 02:40 AM IST