ہندوستان اور چین کے درمیان 15ویں مرحلے کی میٹنگ 11 مارچ کو، LAC کے متنازع علاقوں پر ہوگی بات چیت
India China : اہم بات یہ ہے کہ جب یوکرین جنگ کی وجہ سے پوری دنیا روس کے خلاف ہو گئی ہے، تب ہندوستان اور چین دونوں روس کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ چین کھل کر روس کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایسے میں سب کی نظریں ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈروں کی ملاقات پر ہوں گی۔
India China : اہم بات یہ ہے کہ جب یوکرین جنگ کی وجہ سے پوری دنیا روس کے خلاف ہو گئی ہے، تب ہندوستان اور چین دونوں روس کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ چین کھل کر روس کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایسے میں سب کی نظریں ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈروں کی ملاقات پر ہوں گی۔
نئی دہلی: یوکرین روس جنگ کے درمیان، ہندوستان اور چین نے LAC کے بقیہ متنازعہ علاقوں کو حل کرنے کے لیے میٹنگ کے 15ویں دور پر اتفاق کیا ہے۔ 11 مارچ کو دونوں ممالک کے فوجی کمانڈر مشرقی لداخ کے چوشول میں یہ اہم میٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ ہندوستان کے دفاعی ذرائع کی مانیں تو تنازعہ کو حل کرنے کے کے لئے حال میں دونوں ممالک (ہندوستان اور چین) کے جو بیان سامنے آئے ہیں وہ ’مثبت اور حوصلہ افزا‘ہیں۔
دونوں ممالک اب بقیہ ’فریکشن ایریا‘ یعنی مشرقی لداخ سے متصل LAC کے متنازعہ علاقوں کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ معلومات کے مطابق 11 مارچ کو ہونے والی میٹنگ ہندوستان کے کہنے پر بلائی گئی ہے اور یہ لداخ کے چشول-مولڈو میٹنگ پوائنٹ پر ہندوستان کی سرحد پر ہوگی۔
آپ کو بتادیں کہ مشرقی لداخ سے متصل لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر گزشتہ 22 ماہ سے ہندوستان اور چین کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔ تنازعہ کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 14 دور کی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ان میٹنگوں کے ذریعے، گلوان ویلی، پینگونگ کے شمالی (فنگر ایریا) اور جنوبی یعنی کیلاش پہاڑی سلسلے، گوگرا اور گرم چشمہ جیسے متنازعہ علاقوں کو حل کیا گیا ہے۔ لیکن اب بھی ڈیپسنگ پلین اور ڈیمچوک جیسے علاقے ہیں جہاں تنازعہ جاری ہے۔ 15ویں دور کی میٹنگ میں اسی طرح کے متنازعہ علاقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ جب یوکرین جنگ کی وجہ سے پوری دنیا روس کے خلاف ہو گئی ہے، تب ہندوستان اور چین دونوں روس کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ چین کھل کر روس کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایسے میں سب کی نظریں ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈروں کی ملاقات پر ہوں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔