ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

لداخ پہنچے آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے، زخمی جوانوں سے اسپتال میں کی ملاقات

India China border face-off: لیہہ (Leh) پہنچنے کے بعد ایم ایم نروانے (MM Naravane) فوج کے اسپتال میں گئے اور زخمی جوانوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت معلوم کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 23, 2020 05:25 PM IST
  • Share this:
لداخ پہنچے آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے، زخمی جوانوں سے اسپتال میں کی ملاقات
لداخ پہنچے آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے، زخمی جوانوں سے اسپتال میں کی ملاقات

نئی دہلی/لیہ: بری فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے (Lt Gen Manoj Mukund Naravane) مشرقی لداخ کے دو دن کے دورے پر آج یہاں لیہ پہنچے جہاں انہوں نے وادی گلوان میں گزشتہ دنوں زخمی ہوئے جوانوں سے ملاقات کی۔ لداخ کی وادی گلوان میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد بری فوج کے سربراہ کا یہ دوسری مرتبہ لداخ کا دورہ ہے۔ ان دو دنوں میں وہ حقیقی کنٹرول لائن پرموجود صورت حال کا جائزہ لیں گے اور سرحد پر تعینات سینئر افسران سے بات چیت کریں گے۔




دورے سے پہلے انہوں نے فوجی اسپتال جاکر تصادم میں ہوئے زخمی فوجیوں سے بات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 15 جون کے واقعہ میں زخمی فوجیوں کے صحت کی جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ اس رات کے واقعہ کے بارے میں بھی ان سے بات چیت کی۔
زخمیوں جوانوں سے ملنے کے بعد فوجی سربراہ سرحد پر تعینات سینئر افسران سے بات کریں گے۔ وہ چینی فوج کے ساتھ پیر کو ہوئی کور کمانڈروں کی سطح کی بات چیت کے بارے میں بھی پوری جانکاری حاصل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فوجوں کے درمیان مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے مسئلہ پر ’مثبت اور تعمیری ماحول‘ میں ہوئی بات چیت میں دونوں فریق پیچھے ہٹنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
First published: Jun 23, 2020 05:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading