ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہند۔ چین کے درمیان کم ہوگی کشیدگی، فوجی کمانڈروں کے مابین آج ہوگی بات چیت

ہندوستان اور چین کےدرمیان لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر پیدا شدہ فوجی تعطل کے درمیان دونوں ممالک کی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری سطح کی بات چیت ہوئی جس میں چین کی جانب سے صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے مثبت اشارے دیئے گئے۔

  • Share this:
ہند۔ چین کے درمیان کم ہوگی کشیدگی، فوجی کمانڈروں کے مابین آج ہوگی بات چیت
ہند۔ چین کے مابین کم ہوگی کشیدگی، فوجی کمانڈروں کے درمیان آج ہوگی بات چیت

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر پیدا شدہ فوجی تعطل کے درمیان دونوں ممالک کی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری سطح کی بات چیت ہوئی جس میں چین کی جانب سے صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے مثبت اشارے دیئے گئے۔ وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (مشرقی ایشیا) نوین شریواستو اور چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کوو چیانگاؤ کے مابین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کے بعد آج رات جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان پرامن، مستحکم اور متوازن تعلقات موجودہ عالمی حالات میں استحکام کے لئے اہم ہیں۔ یہ بات چیت لداخ میں سنیچر کو ہندوستان اور چین کی فوجوں کے مابین لیفٹننٹ جنرل سطح کی میٹنگ سے قبل کی شام ہوئی۔ وزارت خارجہ نے آج رات یہاں یہ اطلاع دی۔


ویڈیو کانفرنسنگ میں دونوں فریقوں نے ہندوستان اور چین کے دو فریقی تعلقات کی تازہ صورتحال اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے ذریعہ ظاہر اس اتفاق کو یاد کیا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان امن و استحکام اور متوازن تعلقات موجودہ عالمی حالات میں استحکام کے لئے ایک مثبت عنصر ہے۔



چین - ہندوستان - سرحد پر نگرانی کرنے والے اپنے ویسٹرن تھیئیٹر کمانڈ اہلکاروں کے لئے چین نے نئے فوجی کمانڈر کی تقرری کی ہے۔
چین - ہندوستان - سرحد پر نگرانی کرنے والے اپنے ویسٹرن تھیئیٹر کمانڈ اہلکاروں کے لئے چین نے نئے فوجی کمانڈر کی تقرری کی ہے۔


میٹنگ سے پہلے چین کا بڑا قدم

حالانکہ دوسری جانب چین - ہندوستان - سرحد (India - China) پر نگرانی کرنے کے لئے اپنے ویسٹرن تھیئیٹر کمانڈ اہلکاروں کے لئے چین نے نئے فوجی کمانڈر کی تقرری کی ہے۔ سرحد پر تنازعہ ختم کرنے کے مقصد سے آج ہونے والی میٹنگ سے قبل یہ چین نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ویسٹرن تھیئیٹر کمانڈ نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر اعلان کیا ہےکہ لیفٹننٹ جنرل شوکلنگ کو اس کے سرحدی اہلکاروں کا نیا کمانڈر نامزد کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق اس سے پہلے کلنگ ایسٹرن تھیئٹر کمانڈ میں خدمات دے چکے ہیں۔ پی ایل اے کی ویسٹرن تھیئٹر کمانڈ ہندوستان کے ساتھ کلو میٹر لمبی اصلی کنٹرول بارڈر (ایل اے سی) پر نگرانی رکھتی ہے۔ اس میں فوج، فضائیہ اور راکٹ فورس کے جوان شامل ہیں۔ اس کے سربراہ جنرل جھاوو جونکی ہیں۔ نئی تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب چینی اور ہندوستانی اہلکاروں کے درمیان گزشتہ ماہ کی شروعات سے سرحد پر تعطل کا ماحول بنا ہوا ہے۔
First published: Jun 06, 2020 07:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading